कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

فضیلت کیوں نہ ہو رمضان کو سارے مہینوں پر

تحریر:اسامہ عاقل مدھوبنی ،بہار

فضیلت کیوں نہ ہو رمضان کو سارے مہینوں پر
چمکتے ہیں ستارے روزہ داروں کی جبینوں پر
طہارت ،استقامت اور سخاوت کس کو کہتے ہیں
ہمیں روزہ بتاتا ہے عبادت کس کو کہتے ہیں
خداوند قدوس نے رمضان المبارک کو پورے سال میں انتخاب فرمایا اور وہ بھی ایک ایسے فریضہ کی ادائیگی کے لئے جوفریضہ تربیت درس کے لئے طے فرمایا ، رمضان المبارک کا مہینہ مقدس مہینہ ماناجاتا ہے یہ اسلامی سال کا نوواں مہینہ ہے اور اس مقدس مہینہ میں مقدس کتاب قرآن کو اتارا گیا۔ اللہ تبارک وتعالیٰ کا فرمان ہے : اے ایمان والو ؛ تم پر روزے اسی طرح فرض کئے گئے ہیں جیسے تم سے پہلے لوگوں پر کئے گئے تھے۔ پھر اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے ؛ رمضان کا مہینہ وہ ہے جس میں قرآن کریم نازل کیا گیا ،یہ لوگوں کے لئے ہدایت کا ذریعہ ہے اور ہدایت اور حق وباطل کے درمیان تمیز کرنے والے دلائل ہیں ، پس جوشخص اس مہینے کو پالے ،اس کو چاہئے کہ پورے روزے رکھے اور جوبیمار ہو یا سفر میں ہوتو دوسرے دنوں میں گنتی پوری کرنا ہے ( البقرہ : ۔ ۵)
ہر مسلمان یہ بات بخوبی جانتااور مانتا ہے کہ اس مبارک ترین مہینے میں اللہ تعالیٰ نے کیسی کیسی رحمتیں ،برکتیں اور نعمتیں رکھی ہیں۔ رمضان المبارک کے فضائل ومناقب میں کیا کچھ کم ہے اس بابرکت مہینے میں نفل عبادت کو فرض کے برابر درجہ مل گیا اور فرض کو ستر فرضوں کے برابر منزلت عطا کردی گئی ، پھر قرآن حکیم کی تلاوت ، راتوں کی عبادت اور تراویح کا ایسا منظم وبابرکت سلسلہ اوراہتمام کے مسجدوں کی رونقوں کو چار چاند لگ گئے۔ بایں ہمہ اللہ تعالیٰ کے کلام قرآن پاک کی کثرت سے تلاوت اور فضیلتوں وبرکتوں سے دامن مراد بھر لینے کاشاندار اہتمام رمضان المبارک کا خاص حصہ ہے۔ روزہ کے ساتھ یہ سب عبادتیں ،ریاضتیں اور تلاوتیں مسلمانوں کے لئے عظیم شرف اور سعادت عظمیٰ ہیں۔
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔ انسان کا ہر عمل اس کے لئے ہے ،سوائے روزے کے کہ وہ صرف میرے لئے ہے اور میں ہی اس کی جزا دوں گا اور روزہ ایک ڈھال ہے ،پس جب تم میں سے کسی کا روزے کا دن ہوتو دل لگی کی باتیں نہ کرے اور نہ شوروغل کرے ، اگر کوئی اسے گالی دے یا اس سے لڑائی جھگڑا کرے تو کہہ دے کے میں روزے دار ہوں اور قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے ، روزے دار کی منہ کی بو اللہ کے یہاں کستوری کی خوشبو سے بھی زیادہ پاکیزہ ہے۔ روزہ دار کے لئے دو خوشی کے موقع ہیں جس میں وی خوشی ہوتا ہے ،جب وہ روزہ افطار کرتا ہے تو اپنے روزہ کھولنے سے خوش ہوتا ہے اور جب اپنے رب سے ملے گا تو (اس کی جزا دیکھ کر ) اپنے روزے سے خوش ہوگا۔ ( بخاری ومسلم )
حضرت سہل بن سعد سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جنت میں ایک دروازہ ہے جسے ریان کہاجاتا ہے ،قیامت والے دن اس سے صرف روزے دار داخل ہوں گے ، اس کے سوا اس سے کوئی داخل نہیں ہوگا۔ کہا جائے گا ،روزے دار کہاں ہیں ؟ تو وہ کھڑے ہوں گے ( اور اس سے داخل ہوجائیں گے ) ان کے سوا اس سے کوئی اور داخل نہیں ہوگا جب وہ داخل ہوجائیں گے تو اسے بند کردیا جائے گا پس کوئی اور اس سے داخل نہیں ہوگا۔ ( بخاری ومسلم )
اللہ تبارک وتعالیٰ کا فرمان ہے : انا انزلنا ہ فی لیلتہ القدر ( القدر : )
” ہم نے قرآن کو لیلتہ القدر میں نازل کیا ” اللہ تعالیٰ نے آسمانی کتابوں میں سب سے افضل کتاب قرآن مجید کو سب سے افضل مہینہ رمضان المبارک میں اتارا بلکہ اس مبارک مہینے کی سب سے افضل رات لیلتہ القدر میں اسے لوح محفوظ سے آسمان دنیاپر یک بارگی نازل فرمایا اور اسے بیت العزہ میں رکھ دیا۔ اللہ کا فرمان ہے : انا انزلناہ فی لیلتہ مبارکتہ ( سورہ دخان : ) ” ہم نے اس قر آن کو بابرکت رات میں اتارا ”
رمضان وہ نام ہے جس کو سنتے ہی دل میں پرہیزگاری ،عبادت اورعقیدت کے جزبات امڈنے لگتے ہیں جہاں یہ ماہ خدا کی نعمتوں اور رحمتوں کو ساتھ لے کر آتا ہے : لیلتہ القدر خیرمن الف شھر (القدر : ) ” لیلتہ القدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے ”
حضرت عائشہ بیان فرماتی ہیں کہ رسول رمضان کے آخری دس دنوں میں اعتکاف فرمایا کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ رمضان کے آخری عشرے میں لیلتہ القدر کو تلاش کرو۔ (بخاری ومسلم )
حضرت عائشہ سے روایت ہیکہ رسول نے فرمایا ، تم لیلتہ القدر کو رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں تلاش کرو۔ (بخاری ) شب قدر آخری عشرے کی دس راتوں میں سے جو پانچ طاق راتیں ہیں ،،۵،، ان میں سے کوئی ایک طاق رات شب قدر کی ہوتی ہے۔
وعن عائشتہ رضی اللہ عنھا قالت : کان رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم ،اذادخل العشر احیاء￿ اللیل ،وایقظ ھلہ ،وشدالمئزر(متفق علیہ ) ” حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان فرماتی ہیں کہ جب رمضان کا آخری عشرہ شروع ہوجاتا تو رسول شب بیداری فرماتے اور اپنے گھر والوں کو بھی بے دار کرتے اور عبادت کے لئے کمر کس لیتے ” آخری عشرے میں زیادہ سے زیادہ نیکی کریں ، حدیث دیکھئے۔ حضرت ابن عباس بیان فرماتے ہیں کہ رسول سب سے زیادہ سخی تھے اور رمضان میں جب آپ کو حضرت جبرئیل آکر ملتے تو آپ بہت زیادہ سخاوت کرنے والے تھے اور جبرئیل رمضان کی ہررات میں آپ سے ملتے تھے اور آپ سے قرآن کادور کرتے تھے۔ پس یقینا رسول جبرئیل سے ملتے ،بھلائی میں تیزہوا سے بھی زیادہ سخاوت فرماتے تھے۔ (بخاری ومسلم) حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ رسول رمضان میں جتنی مشقت برداشت کرتے تھے اتنی غیر رمضان میں نہیں کرتے تھے اور رمضان کے آخری عشرے میں جتنی محنت ومشقت کرتے تھے ،اتنی اس کے علاوہ دوسرے دنوں میں نہیں کرتے تھے۔ (مسلم )
وعنھا قالت : قلت : یارسول اللہ : ارایت ان علمت ای لیلۃ لیلتہ القدر مااقول فیھا ؟ قال ! قولی ! اللھم انک عفو تحب العفوفاعف عنی ( رواہ الترمیذی وقال : حدیث حسن صحیح ) ” حضرت عائشہ بیان فرماتی ہیں کہ میں نے کہا ، اے اللہ کے رسول ،یہ بتلائیے اگر مجھے علم ہوجائے کے کون سی رات قدر کی رات ہے ،تو میں اس میں کیا پڑھوں ؟ آپ نے فرمایا ،تم یہ دعا پڑھو۔ ” اے اللہ ، بے شک تو بہت معاف کرنے والاہے ، معاف کرنے کو پسند فرماتا ہے ، پس تو معاف فرمادے۔(ترمذی حسن صحیح )
آخری عشرے میں زیادہ سے زیادہ عبادت کریں اللہ تعالیٰ سے معافی کی درخواست کی جائے رمضان المبارک بڑاہی سعادت اور برکت والامہینہ ہے۔ ہر مسلمان کا فرض ہے کہ اس مبارک مہینہ میں زیادہ سے زیادہ نیک کام کریں ،اللہ تعالیٰ کی عبادت کرے۔ برے کاموں سے پرہیز کریں یہ مبارک مہینہ اپنے دامن میں بے شمار نعمتیں لاکر امت مسلمہ میں بکھیر دیتا ہے۔ یہ مبارک مہینہ بڑا ہی پاک اور متبرک ہوتا ہے۔ اس بابرکت مہینے کی اہمیت کے اندازہ اس وقت ہو سکتا ہے جب ہم پچھلے گیارہ مہینوں کی زندگی پر نظر ڈالیں اور اس کاتفصیلی جائزہ لیں۔ اپنی گزری ہوئی گیارہ مہینوں کی زندگی میں ہمیں ضرور کچھ نہ کچھ داغ نظر آجائے اور ہمارا دل اس داغ کی صفائی کے لئے بے قرار ہوجائے گا۔ روح کی اس بے چینی ،اور دل کی تڑپ دور کرنے کے لئے ہمیں اللہ نے رمضان المبارک کا متبرک اور فضیلت مہینہ دیا۔ اللہ تعالیٰ ہم مسلمانوں کو رمضان المبارک کے مہینہ میں زیادہ سے زیادہ نیک اعمال کرنے کی توفیق عنایت فرمائے۔
آمین تقبل یارب العالمین

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے