कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

فرسٹ سٹیپ انگلش اسکول میں سالانہ ثقافتی پروگرام و تقسیم انعامات

اورنگ آباد:3؍فروری ( نامہ نگار) فرسٹ سٹیپ انگلش اسکول بسم اللہ کالونی نارے گاؤں اورنگ آباد کا سالانہ جلسہ و تقسیم انعامات ، ثقافتی پروگرام کی شاندار اور پر وقار تقریب یکم/ فروری 2025 کو بھارت رتن مولانا ابوالکلام آزاد ریسرچ سینٹر کانفرنس ہال میں منعقد کیا گیا ۔ اس تقریب کی صدارت اسکول کے صدر شیخ نہال احمد مختار سر کی زیر نگرانی میں منعقد ہوئی ۔ صدر معلمہ پٹھان میڈم، اساتذہ مسکان پٹیل باجی ، شیخ صبا باجی ، شیخ روبینہ باجی ، مزمل پٹیل ، عشرت باجی تقریب کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے لیے کاوش و محنت کی جبکہ نظامت کے فرائض ردا انعم نبیل احمد نے نہایت عمدگی سے انجام دیے ۔ صدر نہال احمد سر نے اسکول کی سالانہ رپورٹ میں اسکی بنیاد اغراض و مقاصد اور دیگر سرگرمیوں پر روشنی ڈالی ۔ تقریب کا آغاز طلبہ نے تلاوت قران پاک سے کیا ۔ اسکول کے طلبہ و طالبات نے معیاری طریقے سے ثقافتی کارکردگی پیش کیے، مہمان اعزازی انٹرنیشنل یوتھ رائٹر ثناء وقار میڈم نے اپنے خطاب میں زریں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسکول کے صدر اور تمام اساتذہ کی محنت کو سراہا، طلبہ و طالبات کو مبارکباد اور دعا پیش کی ۔ اسکول کے طلبہ و طالبات کو سال بھر منعقد ہونے والے ثقافتی، ادبی کھیلوں، ڈرائنگ اور تقریری مقابلوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے پر نہال سر نے انعامات سے نوازا ،حوصلہ افزائی کی ، طلبہ و طالبات کو شیلڈز اور انعامات دیے گئے جس سے طلبہ کی خوشی دیدنی تھی ۔ تقریب میں طلبہ اساتذہ والدین اور سرپرستوں کی بڑی تعداد شریک تھی جنہوں نے بچوں کی کارکردگی پر مسرت کا اظہار کیا۔ پروگرام کے اختتام پر اسکول کے صدر معلمہ پٹھان میڈم نے شکریہ کلمات پیش کیا اور یہ یادگار تقریب کامیابی کے ساتھ مکمل ہوئی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے