किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

فاروق احمد مترل منڈل کی جانب سے مسلم ایڈوکیٹ فورم ناندیڑ کا شاندار استقبال

ناندیڑ:4 فروری ( نمائندہ اعتبار) فاروق احمد مترل منڈل کی جانب سے آج 5 فروری کو سری گرو گووند سنگھ جی اسٹیڈیم میں نو تشکیل شدہ مسلم ایڈوکیٹ فورم ناندیڑ کے عہدیداران و اراکین کا شاندار استقبال کرتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر ونچت بہوجن آگھاڑی کے ریاستی ترجمان فاروق احمد، شہر صدر ایوب خان، جاوید ہاشمی، محمد فہیم، اطہر مومن، معین رحیم، محمد قاسم، عبید باحسین، احمد بابا باغ والے کے علاوہ کثیر تعداد میں فاروق احمد مترمنڈل کے ممبران موجود تھے۔ استقبالیہ تقریب میں مسلم ایڈوکیٹ فورم ناندیڑ کے نونامزد صدر ایڈوکیٹ ایوب الدین جاگیردار، نائب صدر ایڈوکیٹ محمد شاہد، سیکریٹری سید ساجد، جوائنٹ سیکریٹری ایڈوکیٹ واحد احمد ، خازن ایڈوکیٹ جاوید پٹھان اور اسپیشل اسسٹنٹ سید مجاہد و دیگر عہدیداران کا شاندار استقبال کیا گیا اور انہیں مبارکباد پیش کی گئی۔ اس تہنیتی تقریب میں ونچت بہوجن آگھاڑی کے ریاستی ترجمان فاروق احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم ایڈوکیٹ فورم ناندیڑ گزشتہ کئی سالوں سے بے گناہ مسلم نوجوانوں کو انصاف دلانے کے مقصد سے عدالتی سطح پرکام کررہا ہے۔اس کے علاوہ مسلم میاں و بیوی کے باہمی مسائل کوعدالت میں دائر ہونے سے پہلے افہام و تفہیم کے ذریعے حل کرتے ہوئے کئی گھرانوں کو اُجڑنے سے بچایا ہے۔ مسلم ایڈوکیٹ فورم سے یہ اُمید ہے کہ مستقبل میں بھی حق و انصاف کے لیے ایسی ہی خدمات انجام دی جائیں گی۔اسی طرح شہر صدر ایوب خان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مسلم ایڈوکیٹ فورم ناندیڑ کے خدمات کی ستائش کی۔ اس استقبالیہ تقریب کے اختتام پر ایڈوکیٹ شیخ بلال نے تمام حاضرین کا شکریہ اد ا کیا۔ واضح رہے کہ بتاریخ 3فروری 2024ء بروز سنیچر کو ناندیڑ سیشن کورٹ کے مسلم وکلاء حضرات کی ایک نشست مسلم ایڈوکیٹ فورم کے سرپرست ایڈوکیٹ ایم زیڈ صدیقی صاحب نے سال 2024-26دو سالہ معیاد کے لیے مسلم ایڈوکیٹ فورم کی کمیٹی تشکیل دینے کے لیے طلب کی تھی۔ اس نشست میں ناندیڑ کورٹ کے تمام سینئر و جونیئر وکلاء حضرات موجود تھے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے