कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

فاروقی مہرین بیگم نے مشن UPSC امتحان میں ریاستی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کی، جلگاؤں میں اعزاز سے نوازا گیا

پربھنی:12؍فروری( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن کے زیر انصرام چلنے والے ادارے موئید المسلمین ہائی اسکول، پربھنی کی ہونہار طالبہ فاروقی مہرین بیگم محمد ولی الدین نے الفیض فاؤنڈیشن، جلگاؤں کے زیر اہتمام منعقدہ مشن UPSC امتحان میں کلاس 9ویں گروپ میں ریاست بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے شاندار کامیابی حاصل کی۔ ان کی اس کامیابی نے نہ صرف ان کے اسکول بلکہ پورے ضلع کا نام روشن کر دیا۔اسی امتحان میں عائشہ ثمین سید سراج الحق نے ضلع ٹاپر کا اعزاز حاصل کر کے تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابی درج کی۔اس شاندار کامیابی کے اعتراف میں جلگاؤں میں ایک انعامی تقسیم تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈاکٹر عبدلکریم سالار اور دیگر معزز مہمانوں کی موجودگی میں فاروقی مہرین بیگم کو اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر مقررین نے ان کی محنت، لگن اور تعلیمی شوق کی تعریف کی، جو دیگر طلبہ کے لیے بھی ایک مثال ہے۔یہ بات بھی واضح رہے کہ بربھنی ضلع کے تمام ہی اسکولس کو مشن یو پی ایس سی کی طرف جوڑنے کا کلیدی رول سی ای ای پربھنی کی جانب سے کیا گیا جس کے صدر غلام محمد مٹھو اور ان کی ٹیم نے بہت ہی جدوجہد کے ساتھ ضلع بھر کے تمام اسکول کے طلبہ و طالبات کو یو پی ایس سی جیسی فیلڈ کی طرف متوجہ کرایا نہ صرف متوجہ کرایا بلکہ ان تمام طلباء جو یو پی ایس سی کا حصہ بنتے ہیں ان کے لیے کلاسز کا نظم بھی کیا جس میں طلبہ کو الگ الگ سینٹر پر بہترین تجربہ کار معلمین کے ذریعے یو پی ایس سی جیسے ایگزام کی تیاری کرائی جا رہی ہے اور اسی کا یہ نتیجہ دیکھنے کو ملا ہے کہ پربھنی کے مشہور اسکول مؤیدالمسلمین ہائی سکول کی طالبہ نے ریاستی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ غلام محمد مٹھو صاحب اور ان کی تمام سی ای ای کی ٹیم نے اس طالبہ کو مبارک باد دیتے ہوئے اسکول کے ہیڈ ماسٹر وہ معلمین معلمات کو بھی مبارکباد پیش کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے