किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

فاروقی مہرین بنت محمد ولی الدین کی دہم جماعت میں قابل فخر کامیابی

پربھنی:17؍مئی ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) مٶیدالمسلمین ہائی اسکول پربھنی کی ہونہار طالبہ فاروقی مہرین بنت محمد ولی الدین نے امسال دسویں جماعت کے امتحان میں اعلیٰ نمبروں سے کامیابی حاصل کر کے اپنے اسکول، اساتذہ اور والدین کا نام روشن کیا ہے فاروقی مہرین کو جملہ ℅96.40 فیصد نمبرات حاصل ہوئے ہیں۔ انہیں اردو میں 90، مراٹھی میں 93 ، انگریزی میں 98 ، ریاضی میں 95، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں 96 اور سوشل سائنس میں 93 نمبرات حاصل ہوئے ہیں۔ ۔ فاروقی مہرین نے اپنی انتھک محنت، والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی رہنمائی کے ذریعہ یہ قابل فخر کامیابی حاصل کی ہے۔اور یہ ثابت کیا ہے کے کامیابی صرف آرزوو اور تمناؤں سے نہیں، جہد مسلسل سے حاصل ہوتی ہے اس مثالی کامیابی پر دی میمن مرچنٹس اسو سی ایشن کے تمام ذمہ داران ، صدر مدرس ،اساتذہ ، اہل خانہ اور رشتہ داروں اور بلخصوص محمد سرورشریف معلم مؤیدالمسلمین پرائمری اسکول نے اپنی جماعت اول تا چہارم کی طالبہ رہ چکی فاروقی مہرین کو مبارکباد پیش کی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اس قبل فاروقی مہرین نے الفیض فاؤنڈیشن، جلگاؤں کے زیر اہتمام منعقدہ مشن UPSC امتحان میں بھی کلاس 9ویں گروپ میں ریاست بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے شاندار کامیابی حاصل کی تھی

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے