कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

غیر قانونی کاروباریوں کے خلاف پولیس کی سخت کارروائی

احمدپور میں بڑی مقدار میں ریت ضبط، جبکہ کِنگاؤں اور کلم نوری میں مٹکا کے خلاف کارروائیاں
2 کروڑ 42 لاکھ 46 ہزار 060 روپئے مالیت کا سازوسامان، ریت اور نقد رقم ضبط

ناندیڑ:27؍فروری ( نمائندہ اعتبار) ناندیڑ ضلع میں غیر قانونی ریت نکاسی اور نقل و حمل کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل شاہ جی اُماپ نے اپنے دفتر کے آفیسران اور عملہ پر مشتمل ایک ٹیم احمدپور روانہ کی تھی۔مذکورہ ٹیم کو 26 فروری 2026ء کو رات تقریباً 9:45بجے پولیس اسٹیشن احمدپور کی حدود میں احمدپور تا ناندیڑ سڑک کے کنارے روئی کھیت میں بڑی مقدار میں غیر قانونی طور پر ریت ذخیرہ کیے جانے کا انکشاف ہوا۔ یہ ریت ناندیڑ سے ہائیوا گاڑیوں کے ذریعے لائی جا رہی تھی اور بعد میں مختلف گاڑیوں سے ضرورت کے مطابق احمدپور سمیت لاتور ضلع کے دیگر مقامات پر بھیجی جا رہی تھی۔ٹیم نے مقام پر چھاپہ مارا تو کچھ افراد جے سی بی مشین اور دیگر گاڑیوں کے ساتھ مذکورہ غیر قانونی سرگرمی میں مصروف پائے گئے۔ کارروائی کے دوران 6 ٹاٹا کمپنی کے ہائیوا، ایک جے سی بی مشین اور ذخیرہ شدہ 220 براس ریت سمیت کُل 2 کروڑ 21 لاکھ روپئے مالیت کا سامان ضبط کیا گیا۔اس معاملے میں پولیس اسٹیشن احمدپور میں جرم نمبر 91/2026 کے تحت بھارتیہ نیائے سنہیتا کی دفعات 303(2)، 3(5) اور ماحولیاتی تحفظ ایکٹ 1986 کی دفعہ 15 کے تحت 7 ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مزید تفتیش پولیس اسٹیشن احمدپور کے پولیس سب انسپکٹر روی برکولے کر رہے ہیں۔گزشتہ دو دنوں میں ٹیم نے لاتور ضلع کے کِنگاؤں، ناندیڑ ضلع کے پولیس اسٹیشن مُدکھیڑ اور عمری ، ہنگولی ضلع کے کلم نوری اور پربھنی ضلع کے گنگاکھیڑ پولیس اسٹیشن کی حدود میں غیر قانونی ریت اور مٹکا جوا کے خلاف مزید 5 کارروائیاں انجام دیں۔ تمام کارروائیوں میں مجموعی طور پر 2 کروڑ 42 لاکھ 46 ہزار 060 روپئے مالیت کا سامان ضبط کیا گیا۔اس کارروائی میں پولیس سب انسپکٹر پنکج انگلے، پولیس ہیڈ کانسٹیبل پردیپ خانسولے، سنجیو جِنکلواڑ، پولیس کانسٹیبل گنیش دھومال اور کاماجی گاؤلی نے حصہ لیا۔ ٹیم کی نمایاں کارکردگی پر پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل شہاجی اُماپ نے متعلقہ آفیسران اور عملہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ اپنے علاقے میں جاری غیر قانونی کاروبار کی اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن یا پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل کے دفتر کی ویب سائٹ nandedrange.mahapolice.gov.in پر یا 91 50 100 100 ہیلپ لائن نمبر پر دیں، تاکہ ایسے غیر قانونی دھندوں کے خاتمے میں تعاون کیا جا سکے۔ یہ اپیل ناندیڑ رینج کے پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل شاہ جی اُماپ نے کی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے