कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

غیر قانونی مہلک ہتھیار وں کا ذخیرہ ضبط

ناندیڑ پولیس کی شاندار کارروائی، 49؍ تلواریں، 94؍ خنجر و دیگر ہتھیار مالیت ایک لاکھ 23 ہزار 400 روپئے ضبط

ناندیڑ:20؍مارچ ( نمائندہ اعتبار) ناندیڑ ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ نے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر ناندیڑ ضلع میں غیر قانونی ہتھیار وں کا ذخیرہ و فروخت کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت پولیس افسران کو دی تھی۔ اس سلسلے میں ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس انسپکٹر سشیل کمار شندے و سب انسپکٹر پرمیشور کدم و دیگر پولیس افسران و ملازمین نے وزیر آباد پولیس اسٹیشن کے حدود میں گردوارہ گیٹ نمبر 1 و نگینہ گھاٹ کے علاقہ میں تین دُکانوں پر چھاپہ مارا۔ اس کارروائی میں تیز و مہلک 49 تلواریں، 94 خنجریں اور دیگر ہتھیار جملہ مالیت ایک لاکھ 23 ہزار 400 روپئے ضبط کیے اور خاطیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں بھی لیا ہے۔ پولیس نے اس معاملہ میں جرم نمبر 135/2024تعزیرات ہند کی دفعہ 4/25,7/25، آرمس ایکٹ، جرم نمبر 136/2024، دفعہ 4/25,7/25 آرمس ایکٹ کے تحت دو مقدمے درج کیے ہیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے