किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

غیر قانونی طور پر ذبح کرنے کے مقصد سے لائے گئے جانوروں کے مقامات پر کارروائی

دو گاڑیاں، 150 کلو گوشت، 13زندہ بیل ضبط، 7 ملزمین حراست میں!

ناندیڑ: 24 دسمبر (اعتبارنیوز) ناندیڑ دیہی و اتوارہ پولیس اسٹیشن کے حدود میںمبینہ طور پر غیر قانونی طور پر ذبح کرنے کے مقصد سے لائے گئے جانوروں کے مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے سات ملزمین کو حراست میں لیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ڈی وائے ایس پی سشیل نائیک کی رہنمائی میں کی گئی۔ اتوار کی علی الصبح کی گئی اس کارروائی میں دو گاڑیاں، 150 کلو گوشت ضبط کیا گیا اور 13 بیلوں کو اپنے تابع میں لے لیا گیا، جبکہ سات ملزمین کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس انتظامیہ کو اتوارہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں کئی مقامات پر گوشت فروخت کیے جانے کی شکایات موصول ہورہی تھیں۔ اس لیے پولیس سپرنٹنڈنٹ شری کرشن کوکاٹے، ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار کی رہنمائی میں ڈی وائے ایس پی سشیل نائیک نے دیہی پولیس اسٹیشن اور اتوارہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں جہاں جانو رذبح کرنے کے مقصد سے لائے گئے تھے، اتوار کی علی الصبح چار بجے سے کارروائی کی۔ ان مقامات پر ڈی وائے ایس پی سشیل نائیک، اتوارہ پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر سنتوش تامبے، دیہی پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر جگتاپ، ڈی بی عملہ و پولیس نے اچانک دبش دی۔ اس کارروائی میں مبینہ طور پر جانوروں کی چمڑی کی نقل و حمل کرنے والاایک ٹرک اور ایک ٹاٹا AES ٹیمپو کو پکڑا گیا۔ جبکہ 150 کلو گوشت اور 13 زندہ بیلوں کو تابع میں لے کر انھیں گؤشالہ منتقل کردیا گیا۔ اس طرح جملہ 22 لاکھ روپئے کی مالیت ضبط کی گئ۔ اتوارہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں تین مقامات اور دیہی پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک مقام پر کی گئی کارروائی میں جملہ سات ملزمین کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ مزید آٹھ ملزمین مفرور بتائے جارہے ہیں۔ اس معاملہ میں اتوارہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ جبکہ ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرنے کی کارروائی جاری تھی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے