कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

غیر قانونی ریت نکاسی اور نقل و حمل کرنے والوں پر چھاپہ

2 کروڑ روپئے کی مشینری اور ریت ضبط

ناندیڑ:5؍فروری (نامہ نگار) ناندیڑ رینج میں غیر قانونی ریت نکاسی اور نقل و حمل پر قابو پانے کے لئے پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل شاہ جی اُماپ نے ناندیڑ ضلع کے موضع مارکنڈ میں مارکنڈیشور مہادیو مندر کے قریب جاری غیر قانونی نکاسی اور نقل و حمل کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے اپنے دفتر کے افسران و اہلکاروں کی ٹیم روانہ کی تھی۔بتاریخ 5؍فروری رات 12:30 بجے کے دوران مالاکولی تا کھیڑکر واڑی روڈ پر بھارت بینز کمپنی کا ایک ہائیوا غیر قانونی طور پر ریت کی نقل و حمل کرتے ہوئے پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل کی ٹیم کو ملا۔ مذکورہ ہائیوا میں تقریباً 5 براس ریت لے جائی جارہی تھی۔ ریت سمیت ضبط شدہ ہائیوا مالاکولی پولیس اسٹیشن میں جمع کرایا گیا جس کی کل مالیت 20 لاکھ 25 ہزار روپئے ہے۔ اس معاملہ میں مالاکولی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ نمبر 16/26 دفعہ 303(2) بھارتیہ نیائے سنہتا کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔چونکہ یہ ریت کی نقل و حمل ناندیڑ دیہی حدود کے گودا وری ندی کے پاٹ سے ہورہی تھی، اس لئے خصوصی ٹیم نے رات 2بجے ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشن حدود کے موضع مارکنڈ میں مارکنڈیشور مہادیو مندر کے قریب گھاٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ٹاٹا سگنا کمپنی کے 4 ہائیوا، ایک JCB مشین، ندی سے ریت نکالنے والا ایک انجن، ریت سے بھرے 67 بیڑے، دو مشینیں اور ندی کے پاٹ سے باہر نکالی گئی 60 براس ریت ضبط کی، جس کی مجموعی مالیت 1 کروڑ 82 لاکھ 30 ہزار روپئے ہے۔ اس معاملہ میں ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرنے کی کارروائی جاری ہے۔گوداوری ندی کے پاٹ سے انجن کی مدد سے ریت نکالنے کا یہ کام رات کے اندھیرے میں جاری تھا۔ رات 2بجے جیسے ہی خصوصی ٹیم موقع پر پہنچی تو انجن، بیڑے، مشینری اور ہائیوا پر موجود افراد کام چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ موقع سے ضبط شدہ سامان سے واضح ہوا کہ اس گھاٹ پر بڑے پیمانے پر غیر قانونی ریت نکاسی اور ذخیرہ کیا جارہا تھا۔مذکورہ دونوں کارروائیوں میں ٹیم نے 5 ہائیوا (قیمت 1 کروڑ 60 لاکھ روپئے)، ایک JCB مشین (25 لاکھ روپئے)، ایک ریت نکالنے کا انجن (1 لاکھ روپئے)، 67 ریت سے بھرے بیڑے (13 لاکھ 40 ہزار روپئے)، 65 براس ریت (2 لاکھ 65 ہزار روپئے) اور ندی سے ریت نکالنے کیلئے استعمال ہونے والی دو مشینیں (50 ہزار روپئے) ضبط کیں۔ اس طرح کل 2 کروڑ 2 لاکھ 55 ہزار روپئے کا مال ضبط کیا گیا۔اس کارروائی میں سب پولیس انسپکٹر شری رام ماچیواڑ و دیگر افسران و ملازمین نے حصہ لیا۔ ٹیم کی نمایاں کارکردگی پر پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل جناب شاہ جی اُماپ نے افسران و ملازمین کو 10 ہزار روپئے انعام اور توصیفیسند دے کر مبارکباد پیش کی۔اپنے علاقہ میں جاری غیر قانونی کاروبار کی اطلاع شہری قریبی پولیس اسٹیشن یا پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل دفتر کی ویب سائٹ nandedrange.mahapolice.gov.in پر یا 91 50 100 100 ’خبر‘ہیلپ لائن پر دیں اور ایسے غیر قانونی کاروبار کے خاتمہ میں اپنا تعاون کریں، ایسی اپیل ناندیڑ رینج کے پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل شاہ جی اُماپ نے کی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے