कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

غلام نبی آزاد اُردو پرائمری و اَپر پرائمری سیمی انگلش اسکول، پربھنی میں سِلیبس کوئز گرینڈ فینال کا شاندار انعقاد

پربھنی :2؍فروری (ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )پربھنی شہر کے معروف تعلیمی ادارے غلام نبی آزاد اُردو پرائمری و اَپر پرائمری سیمی انگلش اسکول کی جانب سے طلبہ کی ذہنی نشوونما، نصاب کی گہری سمجھ اور مستقبل کے مسابقتی امتحانات کی مضبوط تیاری کے مقصد سے سِلیبس کوئز گرینڈ فینال نہایت شاندار، منظم انداز میں منعقد کیا گیا۔ یہ پروگرام اسکول کے معیاری تعلیمی نظام اور جدت پسند تدریسی سوچ کی بہترین مثال ثابت ہوا اس بامقصد اور معلوماتی پروگرام کا افتتاح اسکول کے سیکریٹری شیخ ابراہیم پٹیل صاحب کے دستِ مبارک سے عمل میں آیا۔ افتتاحی خطاب میں انہوں نے طلبہ کو باقاعدہ مطالعہ، مسلسل مشق اور خود اعتمادی کے ساتھ آگے بڑھنے کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ نصاب پر مبنی کوئز مقابلے طلبہ کی موضوعاتی سمجھ کو مضبوط بناتے ہیں اور انہیں ابتدائی سطح ہی سے مسابقتی امتحانات کے لیے تیار کرتے ہیں۔
معزز مہمانوں کی باوقار اور رہنمائی پر مبنی موجودگی:
اس شاندار تقریب میں تعلیمی میدان کے تجربہ کار اور معزز شخصیات کی شرکت نے پروگرام کی وقار میں مزید اضافہ کیا۔محمد اخترالدین صاحب، سابق پرنسپل، ڈاکٹر ذاکر حسین ڈی۔ایڈ۔ کالج، نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سِلیبس کوئز جیسے تعلیمی اقدامات طلبہ کے حافظہ، منطقی صلاحیت اور خود اعتمادی کو مضبوط بناتے ہیں۔ انہوں نے اسکول کی اس کوشش کو سراہتے ہوئے اسے مستقبل کی تعمیر کی مضبوط بنیاد قرار دیا۔اسی سلسلے میں محمد یونس انصاری صاحب، سابق ہیڈ ماسٹر، ضلع پریشد پربھنی، نے اپنے رہنمائی پر مبنی خیالات میں نظم و ضبط، وقت کی پابندی اور مسلسل محنت کی اہمیت پر خصوصی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ آج کے مسابقتی دور میں اس طرح کے مقابلے طلبہ کو UPSC، MPSC، NEET، JEE جیسے اعلیٰ سطحی امتحانات کے لیے ذہنی طور پر تیار کرتے ہیں۔
مقابلے میں شامل جماعتیں اور ٹیموں کی تشکیل:
اس سِلیبس کوئز فینال میں اسکول کی جماعت پنجم، ششم، ہفتم اور ہشتم کے طلبہ نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ ہر جماعت سے چار چار ٹیموں کا انتخاب کیا گیا، جس سے طلبہ میں ٹیم ورک، تعاون اور صحت مند مسابقت کا جذبہ پروان چڑھا۔سِلیبس کوئز مقابلہ نہایت منظم انداز میں منعقد کیا گیا۔ اس میں صرف پہلا راؤنڈ، دوسرا راؤنڈ، کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل اسکول کیمپس میں منعقد ہوئے۔ ان تمام مراحل میں کامیاب ٹیموں نے اپنی علمی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے گرینڈ فینال میں جگہ بنائی۔ سِلیبس کوئز کا طویل انتظار کے بعد ہونے والا گرینڈ فائنل وہاب فنکشن ہال، علی باغ نگر، پربھنی میں منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر طلبہ نے خود اعتمادی، وضاحت اور مضمون پر مضبوط گرفت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین اور مہمانوں کو بے حد متاثر کیا اس تعلیمی پروگرام میں اسکول کے تمام طلبہ کی پرجوش شرکت دیکھنے کو ملی۔ اس کے ساتھ ہی بڑی تعداد میں والدین نے بھی شرکت کر کے اپنے بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور اسکول کی اس تعلیمی کوشش کی سرہانا کی اس سِلیبس کوئز کے انعقاد کا بنیادی مقصد طلبہ کو مستقبل کے مسابقتی امتحانات جیسے UPSC، MPSC، NEET، JEE اور دیگر امتحانات کے لیے ابتدائی سطح سے تیار کرنا، ان کی منطقی سوچ، حافظہ، خود اعتمادی اور مضمون کی وضاحت کو فروغ دینے میں مدد کی اس شاندار اور کامیاب تعلیمی پروگرام کو کامیاب بنانے میں اسکول انتظامیہ، عملہ، اساتذہ کرام، طلبہ، سابق طلبہ اور والدین کا قیمتی تعاون شامل رہا۔ اسکول انتظامیہ کی جانب سے تمام معاونین کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا جاتا ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے