किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

غزہ کے لوگوں کے درد کے عادی نہ ہوجائیں،ان کے درد کو محسوس کریں،مصری فٹبالر محمد صلاح

لندن:26؍دسمبر:معروف مصری فٹبالر محمد صلاح نے غزہ کی صورتحال پر انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں کو کہا غزہ کے لوگوں کے مصائب پر عادی نہ ہوجائیں بلکہ ان کے درد کو محسوس کریں۔ صلاح نے یہ پیغام کرسمس کے موقع پر جاری کیا۔غزہ جنگ شروع ہونے سے اب تک مصری فٹبالر کا یہ دوسرا اہم پیغام ہے۔ یہ پیغام ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب غزہ میں اسرائیلی بمباری سے ہلاکتوں کی تعداد 20 ہزار سے اوپر جا چکی ہے اور دنیا بھر میں کرسمس کا ماحول ہے۔محمد صلاح نے اپنے پیغام میں ‘کرسمس ٹری’ کی ایک سیاہ اور سفید رنگ کی تصویر لگائی ہے تاکہ وہ کرسمس کے موقع پر بھی غزہ کے لوگوں کے لیے اپنے غم کا اظہار کر سکیں۔ اپنے سوشل میڈیا پیچز پر یہ پیغام جاری کرتے ہوئے صلاح نے کہا میں اس بار کرسمس کو ایک بھاری دل کے ساتھ دیکھ رہا ہوں۔ اس کی وجہ غزہ میں شدید بمباری اور ہزاروں جانوں کا نقصان ہے۔صلاح نے سوشل میڈیا پیچ پر لکھا مشرق وسطی ایک ظالمانہ جنگ سے گزر رہا ہے۔ خصوصا غزہ میں ہونے والی ہلاکتوں اور تباہی نے کرسمس کو بھی درد سے بھر دیا ہے۔ ان خاندانوں کے درد سے جنھیں غزہ میں اپنے پیاروں سے جدا ہونا پڑا۔ براہ کرم انھیں مت بھولیے۔ ان کے مصائب کو اپنی ایک عادت نہ بنائیے بلکہ محسوس کیجیے۔واضح رہے صلاح کے سوشل میڈیا پر فالوورز کی تعداد 63 ملین سے زیادہ ہے۔ صرف انسٹاگرام اور ایکس پر تقریبا 19 ملین لوگ صلاح کو فالو کرتے ہیں۔اس سے پہلے مصر کو کافی تنقید کا سامنا رہا کہ اس نے کئی ہفتے تک غزہ میں جنگ زدہ لوگوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار نہیں کیا تھا۔ بہت ساروں نے دوسرے عرب کھلاڑیوں کے ساتھ بھی صلاح کا تقابل کرنے کی کوشش کی۔ تاہم مصری ہلال احمر نے ماہ اکتوبر میں اطلاع دی تھی کہ 31 سالہ محمد صلاح نے غزہ کے لوگوں کے لیے ایک بھاری رقم کا عطیہ دیا ہے۔محمد صلاح نے 7 اکتوبر کو شروع ہونے والی غزہ جنگ کے تقریبا دو ہفتے بعد جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے جنگ کو فلسطینیون کے قتل عام سے تشبیہ دی تھی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے