किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

غزہ کے لوگوں نے اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا : ایرانی سپریم لیڈر

تہران:29؍جنوری:ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے منگل کے روز غزہ میں اسرائیلی جنگ کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے لوگوں نے اسرائیل کو اپنے علاقے میں گھٹنے ٹیکنے ہر مجبور کر دیا ہے۔ وہ غزہ میں ہونے والی حالیہ جنگ بندی کے بارے میں گفتگو کر رہے تھے۔واضح رہے کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا اطلاق تقریبا ساڑھے 15 ماہ کی طویل جنگ کے بعد ہوا ہے۔ جس کے بعد اب یہ ممکن ہوا ہے کہ اسرائیل کے قیدیوں کو حماس غزہ سے رہا کر دے گی۔19 جنوری سے اب تک 7 اسرائیلی قیدیوں کو حماس نے غزہ سے رہا کیا ہے۔ جبکہ اس کے بدلے میں بیسیوں فلسطینی اسیران کو اسرائیل کی جیلوں سے رہائی ملی ہے۔علی خامنہ ای منگل کے روز تہران میں حکام کے ساتھ ایک اجلاس میں موجود تھے۔منگل ہی کے روز ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس تجویز پر تنقید کی کہ غزہ کے رہنے والوں کو مصر اور اردن میں منتقل کر دیا جانا چاہیے۔’سیاسی و جغرافیائی مداخلت کاری کے ذریعے فلسطینیوں کو ہجرت پر مجبور نہیں کیا جا سکے گا۔’ ایرانی ترجمان اسماعیل بقائی نے اس امر کا اظہار سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر اپنی ایک پوسٹ میں کیا ہے۔انہوں نے کہا ‘غزہ فلسطینیوں کا گھر ہے اور انہوں نے اپنے اس گھر کی بہت بھاری قیمت ادا کی ہے۔’

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے