कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

غزہ کی جنگ صہیونی فوجیوں کی خودکشیوں کا سبب بننے لگی

مقبوضہ بیت المقدس  :3؍اگست: قابض اسرائیلی فوج کے اندر جاری بحرانی کیفیت اور اندرونی خلفشار پر ایک اور پردہ اس وقت اٹھا جب اسرائیلی نشریاتی ادارے نے انکشاف کیا کہ غزہ کی جنگ اور لڑائی کے میدان میں طویل قیام کے باعث صہیونی فوجیوں میں خودکشی کے رجحان میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ادارے نے اپنی اتوار کی رپورٹ میں بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے آغاز سے اب تک کم از کم 16 فوجی خودکشی کر چکے ہیں، جن میں سے صرف جولائی کے مہینے میں 4 خودکشیاں ریکارڈ کی گئیں۔قابض اسرائیلی فوج اس رجحان سے شدید خوفزدہ ہے اور اس بات کا اظہار کر چکی ہے کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران فوجیوں کی خودکشیوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جو پچھلے برسوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔چند روز قبل، اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے ایک غیر سرکاری رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ سنہ2025ء کے دوران اب تک کم از کم 18 صہیونی فوجی خودکشی کر چکے ہیں۔ اسرائیلی اخبار ’ہآرتس‘ نے لکھا کہ خودکشی کرنے والے بیشتر فوجی ریزرو فوجی تھے جو اس وقت بھی فعال سروس میں تعینات تھے۔فوجی کیمپوں کے اندر اور باہر خودکشی کے یہ واقعات اس وقت بھی پیش آ رہے ہیں جب قابض اسرائیلی فوج کی ریڈیو نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ غزہ کی جنگ کے باعث صہیونی فوجی شدید تھکن اور ذہنی دباؤ کا شکار ہو چکے ہیں۔ریڈیو نے فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اس سنگین صورت حال سے نمٹنے کے لیے فوج کے سربراہ ایال زامیر رخصتوں اور آرام کے لیے ایک خصوصی منصوبے پر غور کر رہے ہیں، تاکہ افسران اور فوجیوں پر سے کچھ بوجھ کم کیا جا سکے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ قابض اسرائیلی فوج خودکشی کرنے والے فوجیوں کو جنگ کے شہدا تسلیم نہیں کرتی، جو ایک اور اذیت ناک پہلو ہے۔یہ اعداد و شمار اس بات کی واضح دلیل ہیں کہ قابض اسرائیلی فوج نہ صرف فلسطینیوں کے خلاف ایک وحشیانہ جنگ میں مصروف ہے بلکہ وہ اندر سے بھی شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے۔ یہ جنگ، جو فلسطینی قوم پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑنے کے لیے مسلط کی گئی، اب خود صہیونی فوجیوں کی ذہنی اور جسمانی تباہی کا سبب بن رہی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے