किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

غزہ پر 24 گھنٹوں کے دوران درندہ صہیونی حملہ، 105 شہادتیں، 530 زخمی

غزہ:10؍جولائی:قابض اسرائیل کی درندگی اور وحشیانہ بمباری نے ایک بار پھر غزہ کو خون میں نہلا دیا۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 105 فلسطینی شہید اور 530 شدید زخمی ہوئے۔ فلسطین کی وزارت صحت نے یہ اندوہناک اعدادوشمار بدھ کے روز جاری کیے۔وزارت صحت نے اپنے بیان میں بتایا کہ شہید ہونے والوں میں وہ فلسطینی بھی شامل ہیں جو امدادی سرگرمیوں کے دوران صہیونی حملے کا نشانہ بنے۔ صرف پچھلے ایک دن میں سات امدادی کارکن شہید ہوئے اور 57 سے زائد زخمی ہوئے۔ اس طرح رزقِ حلال کے لیے نکلنے والے شہدا کی تعداد بڑھ کر 773 ہو چکی ہے، جب کہ زخمیوں کی مجموعی تعداد 5,101 ہو گئی ہے۔وزارت صحت کے مطابق 18 مارچ سنہ2025 سے اب تک مجموعی طور پر 7,118 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں اور 25,368 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔بیان میں مزید بتایا گیا کہ سات اکتوبر سنہ2023 سے اب تک صہیونی جارحیت کے نتیجے میں شہدا کی مجموعی تعداد 57,680 ہو چکی ہے، جب کہ 137,409 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔ یہ اعدادوشمار انسانی تاریخ کے بدترین مظالم میں سے ایک کی عکاسی کرتے ہیں، جہاں نہ ہسپتال محفوظ ہیں نہ سکول، نہ بچے اور نہ بزرگ۔وزارت صحت نے افسوسناک انکشاف کیا کہ اب بھی بہت سے فلسطینی شہدا کا وجود ملبے تلے دبا ہوا ہے۔ تباہ شدہ عمارتوں کے نیچے اور سڑکوں پر بے یار و مددگار لاشیں پڑی ہیں، جن تک ایمبولینس اور امدادی ٹیمیں قابض اسرائیل کی بمباری کے باعث پہنچنے سے قاصر ہیں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے