कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے 100 دن:دنیا بھر میں سیز فائرکے لیے مظاہرے

لندن؍واشنگٹن:15 جنوری: غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے 100 دن مکمل ہونے پر ہفتے کو امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی اور برطانوی دارالحکومت لندن سمیت دنیا کے 45 ممالک میں لاکھوں افراد نے اسرائیلی حملوں کے خلاف مظاہرے کیے۔ان مظاہرین نے اسرائیل کے لیے امریکا اور برطانیہ کی حمایت کے خلاف گلوبل ڈے آف ایکشن پر فوری فائر بندی کا مطالبہ کیا۔خبررساں اداروں کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک تقریبا 23 ہزار 843 فلسطینیوں کی جانیں جا چکی ہیں، جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے 100 مکمل ہونے پر واشنگٹن میں نوجوانوں کی اکثریت والے مظاہرے کے شرکا نے فلسطینی جھنڈے لہرائے جبکہ بہت سے لوگوں نے روایتی فلسطینی سکارف کوفیہ پہنا ہوا تھا۔مظاہرے میں شریک افراد نے فلسطین کو آزاد کرو اور غزہ پر جارحیت ختم کرو کے نعروں والے پوسٹر اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے اور ابھی سیزفائر کرو کے نعرے لگائے۔وائٹ ہاس سے چند بلاکس کے فاصلے پر ایک سٹیج پر متعدد فلسطینی نژاد امریکیوں نے غزہ میں جان سے جانے والے یا زخمی ہونے والے دوستوں اور رشتہ داروں کی جذباتی کہانیاں سنائیں۔انہوں نے امریکی صدر جو بائیڈن پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کی فوجی اور مالی مدد بند کر دیں۔ایک مقرر نے کہا کہ اسرائیل کے وزیراعظم بن یامین نتن یاہو پر دبا ڈال کر صدربائیڈن اس پاگل پن کو باآسانی روک سکتے ہیں۔سات اکتوبر کے بعد سے فلسطینیوں کی حمایت میں لندن میں یہ ساتواں مظاہرہ تھا۔ہفتے کو تقریبا 1700 پولیس اہلکار لندن میں ہونے والے مظاہروں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ڈیوٹی پر تعینات تھے۔خبروں کے مطابق اپنے اہل خانہ کے ساتھ مارچ میں شریک 27 سالہ ہیلتھ سروس ورکر ملیحہ احمد نے بتایا کہ ہم فلسطین کے عوام کو یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ ہم ان کے ساتھ ہیں اور اپنی حکومت کے خلاف بول بھی رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ اسرائیل کو جارحیت جاری رکھنے میں بہت بڑا کردار ادا کر رہے ہیں اور یہ ناقابل قبول ہے۔برطانوی تنظیمی اتحاد کی جانب سے بلائے گئے دی ڈے آف ایکشن، کے دن 45 ممالک میں مظاہرے ہوئے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے