किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

غزہ میں 24 گھنٹوں میں 80 نہتے فلسطینی شہید، 300 زخمی کردیے گئے

غزہ:25؍جون:قابض اسرائیل کی طرف سے فلسطینی عوام کے خلاف جاری نسل کشی کا خونی سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ منگل کے روز غزہ کی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران قابض فوج کے حملوں میں کم از کم 80 فلسطینی شہید اور 300 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ یہ خونی وارداتیں ایسے وقت میں ہو رہی ہیں جب پوری دنیا بے حسی اور خاموشی کی چادر اوڑھے بیٹھی ہے۔وزارت صحت کے جاری کردہ روزانہ اعداد و شمار کے مطابق سنہ2023 کے 7 اکتوبر سے اب تک قابض اسرائیل کی مسلط کردہ نسل کشی میں شہدا کی تعداد56 ہزار 77 ہو گئی ہے، جب کہ زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 31 ہزار 559 سے تجاوز کر چکی ہے۔رپورٹ کے مطابق تازہ شہادتوں میں پانچ وہ فلسطینی بھی شامل ہیں جن کی لاشیں ان مقامات سے نکالی گئیں جہاں قابض اسرائیل نے کچھ دن قبل شدید بمباری کی تھی۔مزید یہ کہ 49 شہدا اور 179 زخمی وہ ہیں جو امریکی سرپرستی میں دی جانے والی نام نہاد "انسانی امداد کی تلاش میں نکلے تھے۔ یہ امداد دراصل ایک مکروہ سازش بن چکی ہے جو بھوک سے بلکتے مظلوم فلسطینیوں کو موت کے منہ میں دھکیلنے کا ایک اور ظالمانہ ہتھیار بن چکی ہے۔وزارت صحت نے مزید انکشاف کیا کہ 27 مئی سے اب تک اس جھوٹی "امدادی کارروائی کے دوران 516 فلسطینی شہید اور 3 ہزار 799 زخمی ہو چکے ہیں۔ جب کہ صرف 18 مارچ کے بعد سے 5 ہزار 759 شہادتیں اور 19 ہزار 807 زخمیوں کی المناک فہرست سامنے آ چکی ہے۔قابض اسرائیل نے 19 جنوری کو نافذ ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی بھی کھلم کھلا خلاف ورزی کی اور اس کے دوسرے مرحلے پر عمل کرنے سے انکار کر دیا۔ پھر 2 مارچ کو غزہ کے تمام بارڈر کراسنگ بند کر کے امدادی غذائی سامان کی ٹرکوں کو سرحدوں پر روک لیا گیا، جس کے بعد غزہ ایک بار پھر دانستہ بھوک، پیاس اور قتل کے شکنجے میں جھونک دیا گیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے