कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

غزہ میں وحشیانہ قتل عام جاری، مزید 70 فلسطینی شہید

غزہ :۱۸؍اگست:غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے ہفتے کے روزایک بیان میں بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران پٹی میں خاندانوں کے خلاف پانچ قتل عام کیے۔ وزارت صحت نے بتایا کہ ان تازہ قتل عام کے واقعات میں مزید 69 فلسطینی شہید ہوئے جن میں سے 16 فلسطینی ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ اسرائیلی بربریت میں 136 شہری زخمی ہوئے جنہیں ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ دہشت گرد اسرائیل نے ایک پورے خاندان کو اس وقت شہید کر دیا جب وہ ایک بیرک کے اندر سو رہے تھے۔ انہیں وسطی غزہ کی پٹی میں ایک میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔ اس قتل عام کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 15 افراد شہید اور بڑی تعداد میں زخمی ہوئے۔ وزارت صحت نے مزید کہا کہ بہت سے زخمی اب بھی ملبے کے نیچے ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔ وزارت صحت نے بتایا کہ 7 اکتوبر 2023 سے غزہ کے خلاف قابض فوج کی نسل کشی کی جنگ میں شہادتوں کی تعداد بڑھ کر 40,074 ہوگئی ہے جب کہ 92,537 زخمی ہوچکے ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے