किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

غزہ میں نسل کشی کے خلاف لندن میں دو لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ

لندن:8؍ستمبرـ:فلسطین کے حامی دو لاکھ سے زائد افراد نے برطانوی دارالحکومت لندن میں گذشتہ سال سات اکتوبر سے غزہ کی پٹی کے خلاف قابض اسرائیلی ریاست کی جانب سے شروع کی گئی نسل کشی کی جنگ روکنے کے مطالبے کے ساتھ ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرے کا آغاز وسطی لندن کی ریجنس اسٹریٹ سے اسرائیلی سفارت خانے کی طرف ہوا، جس کے بعد منتظمین اور برطانوی پولیس کے درمیان جلوس کے وقت اور روٹ پر تنازعہ ہوا، کیونکہ منتظمین نے وقت میں تبدیلی اور کچھ پابندیاں عائد کرنے کی سرکاری کوشش کی شکایت کی تھی۔یہ مظاہرہ "نسل کشی ختم کرو – اسرائیل کو مسلح کرنا بند کرو – مشرق وسطی میں جنگ نہیں – اسلامو فوبیا ناقابل قبول” کے نعرے کے تحت کیا گیا۔اس موقعے پر مقررین نے غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی نسل کشی کی مذمت کی۔ انہوں نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سکول اور ہسپتال مسلسل اسرائیلی حملوں کی زد میں ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے میں اسرائیلی خلاف ورزیاں بڑھ رہی ہیں۔مقررین نے کہا کہ یہ مظاہرہ احتجاجی مظاہروں کے سلسلے کا حصہ ہے جس میں برطانیہ کو فلسطینیوں کے ساتھ عالمی یکجہتی کے سب سے اہم مراکز میں سے ایک کے طور پر دکھایا گیا ہے۔مظاہرے کے شرکا نے فلسطینی پرچم کے علاوہ بینرز اٹھا رکھے تھے جن میں نسل کشی کی جنگ کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔انہوں نے برطانوی حکومت سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات روکنے کا بھی مطالبہ کیا۔لندن میں پہلی بار واضح نعرے لگائے گئے جس میں مسلمانوں کے خلاف جھوٹی افواہوں کے بعد انتہا پسند دائیں بازو کی طرف سے کئے گئے حالیہ فسادات کے بعد ملک میں اسلامو فوبیا کے عروج کا مقابلہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔خیال رہے کہ امریکی اور مغربی مدد سے غزہ کی پٹی میں شروع کی گئی اسرائیلی جارحیت کے گیارہ ماہ میں اب تک ایک لاکھ 35 ہزار فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جب کہ 10 ہزار سے زاید لاپتا ہیں۔ غزہ ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے اور وہاں کی دو ملین سے زاید آبادی قحط کے حالات سے گذر رہی ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے