किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

غزہ میں نسل کشی جاری، 354 فلسطینی شہید و زخمی، 343 نوزائیدہ بچے پیدا ہوتے ہی شہید

غزہ:23؍مئی:غزہ کی وزارت صحت نے جمعرات کو جاری کردہ دل دہلا دینے والے بیان میں بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں جاری مسلسل نسل کشی کے نتیجے میں غزہ کی سرزمین نے مزید 107 فلسطینیوں کو شہید اور 247 کو زخمی کردیا گیا۔یوں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اس خونیں تباہی کے دوران شہدا کی مجموعی تعداد بڑھ کر 53,762 ہوگئی ہے جب کہ 122,197 زخمی ہوئے ہیں۔مجموعی طور پر صہیونی نسل کشی کے آغاز سے اب تک 175,959 فلسطینی شہید یا زخمی ہو چکے ہیں۔وزارت صحت کے مطابق تازہ شہدا میں تین وہ معصوم فلسطینی ہیں جن کی لاشیں کئی روز بعد ملبے تلے سے نکالی گئیں۔ بہت سے لوگ اب بھی ٹوٹے گھروں، گلیوں اور تباہ حال سڑکوں پر دبے پڑے ہیں، جہاں امدادی کارکن اور ایمبولینسیں مسلسل بمباری کے باعث نہیں پہنچ پا رہیں۔اس ہولناک جنگ کا سب سے دردناک پہلو وہ 343 نوزائیدہ بچے ہیں، جو جنگ کے دوران پیدا ہوئے اور زندگی کی ایک سانس لیے بغیر ہی شہید کر دیے گئے۔ یہ معصوم کلیاں یا تو بجلی کی عدم دستیابی، یا انکیوبیٹرز کی کمی، یا علاج کی تاخیر کے سبب اس دنیا سے رخصت ہو گئیں۔یہ قتل عام ایک ایسے وقت میں دوبارہ بھڑکا جب مصر، قطر اور امریکہ کی ثالثی سے 19 جنوری 2025 کو جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ہوا تھا۔ لیکن 18 مارچ کو قابض اسرائیل نے نہ صرف اس معاہدے سے انحراف کیا بلکہ وحشیانہ بمباری کا سلسلہ دوبارہ تیز کر دیا، حالانکہ حماس معاہدے کی تمام شرائط پر کاربند رہی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے