कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی جارحیت کے نتیجے میں مزید 71 شہید اور 153 زخمی

غزہ:29؍اپریل:فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 71 فلسطینی شہید اور 153 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔وزارت صحت نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ شہدا میں سے 14 کو ملبے کے نیچے سے نکالا گیا جو اس سے قبل قابض صہیونی فوج کی جارحیت میں شہید ہوگئے تھے۔انہوں نے کہا کہ 18 مارچ 2025 سے اب تک 2222 فلسطینی شہید اور 5751 زخمی ہو چکے ہیں۔وزارت صحت نے بتایا کہ سات اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والوں کی تعداد 52,314 اور زخمیوں کی تعداد 117,792ہوچکی ہے۔وزارت صحت نے کہا کہ "ابھی بھی بہت سے متاثرین ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں، اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے