कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

غزہ میں حماس یا اتھارٹی سے ہٹ کر سویلین انتظامیہ چاہتے ہیں: نیتن یاہو

تل ابیب:11؍اگست:اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل غزہ پر قبضہ نہیں کرنا چاہتا بلکہ اسے حماس سے آزاد کرانا چاہتا ہے۔اتوار کو القدس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران نیتن یاہو نے کہا کہ ہمارا مقصد حماس کو ختم کرنا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اسرائیل تحریک کو غیر مسلح کرنا اور یرغمالیوں کو رہا کرنا چاہتا ہے۔ نیتن یاہو نے مزید کہا کہ ہم غزہ میں ایک سویلین انتظامیہ چاہتے ہیں جو نہ حماس اور نہ ہی فلسطینی اتھارٹی ہوا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ اسرائیل کے پاس پٹی میں سویلین حکومت کے لیے شراکت دار موجود ہیں۔انہوں نے وضاحت کی کہ غزہ شہر پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے سکیورٹی کونسل کی طرف سے منظور کردہ فوجی آپریشن نسبتا مختصر وقت میں مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں درست وقت کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتا لیکن ہم ایک نسبتا مختصر وقت کے بارے میں بات کر رہے ہیں کیونکہ ہم جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں۔نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اسرائیل حماس کی طرف سے غیر مسلح ہونے سے انکار کی وجہ سے فوجی آپریشن مکمل کرنے پر مجبور ہے۔ غزہ میں جنگ بہت زیادہ وقت تک جاری رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ کے 75 فیصد حصے پر کنٹرول رکھتا ہے۔ جنگ ختم کرنے کا بہترین طریقہ پٹی پر مکمل کنٹرول حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ غزہ پر کنٹرول حاصل کرنے کا عمل تیزی سے ہوگا۔انہوں نے حماس پر غزہ میں انسانی بحران کا سبب بننے کا الزام لگایا اور کہا کہ اقوام متحدہ نے اسرائیل کی طرف سے غزہ میں داخل کی گئی امداد کو تقسیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اسرائیل غزہ میں امداد بڑھانے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ غزہ میں بھوک کے بارے میں ایک عالمی جھوٹ کی مہم چل رہی ہے۔ انہوں نیغزہ میں بھوکے بچوں کو دکھانے والی تصاویر کو جھوٹا قرار دے دیا۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہم غزہ میں خوراک داخل کر رہے ہیں تاکہ بھوک سے بچا جا سکے۔ غزہ میں واحد سچائی یہ ہے کہ حماس جھوٹ بول رہی ہے۔یہ اس وقت سامنے آیا جب اسرائیلی وزارتی سکیورٹی کونسل نے گزشتہ جمعہ کو جنگ سے تباہ شدہ غزہ شہر پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے ایک منصوبہ منظور کیا۔ نیتن یاہو کے دفتر نے کہا کہ غزہ پر کنٹرول کے نئے منصوبے میں جنگ ختم کرنے کے 5 اصول شامل ہیں۔ حماس کو غیر مسلح کرنا، تمام یرغمالیوں کو واپس لانا، غزہ کی پٹی کو غیر مسلح کرنا، غزہ پر اسرائیلی سکیورٹی کنٹرول قائم کرنا اور ایک حماس اور فلسطینی اتھارٹی سے ہٹ کر متبادل سویلین انتظامیہ قائم کرنا ۔ دوسری طرف اسرائیلی فیصلے پر عرب اور بین الاقوامی مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے