किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

غزہ میں جاری فلسطینی نسل کشی پر مسلم امہ کی خاموشی شرمناک ہے: عبدالملک الحوثی

صنعا ء:23؍مئی:یمن کی مزحمتی تحریک انصار اللہ کے قائد عبدالملک بدرالدین الحوثی نے ایک پرجوش خطاب میں غزہ میں جاری فلسطینی نسل کشی کو انسانی تاریخ کا سیاہ ترین باب قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ہفتے صہیونی درندگی نے اپنی انتہا کو پہنچ کر ظلم کا وہ منظر پیش کیا ہے جو انسانیت کے ماتھے پر ایک دھبہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ صرف ایک ہفتے میں 3 ہزار سے زائد فلسطینی شہید و زخمی ہوئے، جن میں اکثریت عورتوں اور بچوں کی ہے۔ دشمن نے عمدا مکانات، سکول، ہسپتال، پناہ گزین کیمپ، حتی کہ ایمبولینسوں اور طبی عملے کو بھی نشانہ بنایا، جس سے اس کے ناپاک عزائم آشکار ہوتے ہیں۔الحوثی نے عرب اور مسلمان حکومتوں کے مجرمانہ سکوت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ محض بیانات کی حد تک محدود ہیں، جیسے امت کے پاس نہ فوج ہو، نہ غیرت۔انہوں نے بتایا کہ اسرائیل کی تازہ زمینی کارروائی جسے "عربات جدعون کا نام دیا گیا، محض ناکامی کا ایک اور باب ہے۔ خود اسرائیلی رہنما تسلیم کر رہے ہیں کہ ان کے آپریشنز کا کوئی عسکری فائدہ نہیں ہو رہا۔خطاب میں انہوں نے کہا کہ خوراک، پانی اور دوا کی شدید قلت کے باعث غزہ میں قحط کی سی صورتحال ہے۔ ہزاروں خاندان دن میں صرف ایک بار کھانے پر مجبور ہیں، جب کہ اسرائیل پانی کے ذخائر کو بھی تباہ کر رہا ہے۔انہوں نے غزہ میں جاری قتل عام اور نسل کشی کے خلاف یمن کی طرف سے مزاحمت جاری رکھنے اور صہیونی ریاست پر میزائل اور ڈرون حملے جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یمنی قوم مظلوم برادر فلسطینی قوم کا دکھ اور ان کی تکلیف کو محسوس کرتی ہے اور ہم پوری فلسطینی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔جب تک صہیونی دشمن فلسطینیوں کے خلاف اپنی جنگی مشین بند نہیں کرتا ہم صہیونی ریاست پر حملے کرتے رہیں گے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے