कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

غزہ میں بچوں میں پھیلتی خطرناک بیماری ایک نئی انسانی تباہی کا پیش خیمہ ہے: حماس

غزہ:2؍جولائی:اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں بچوں کے درمیان دماغی جھلی کے خطرناک انفیکشن کے بڑھتے ہوئے کیسز ایک نئی اور ہولناک انسانی تباہی کا پیش خیمہ ہیں۔ صرف چند دنوں کے دوران اس بیماری میں مبتلا سینکڑوں بچوں کی تصدیق ہو چکی ہے، جو نہ صرف صحت کے شعبے کے تباہ حال ڈھانچے کو بے نقاب کرتا ہے بلکہ آنے والے دنوں میں مزید المناک واقعات کا اشارہ بھی ہے۔حماس نے منگل کے روز جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ خطرہ اس وقت کئی گنا بڑھ چکا ہے جب قابض اسرائیلی دشمن کی مسلط کردہ جنگ اور محاصرے کے نتیجے میں غزہ کی صحت کی سہولیات تباہ ہو چکی ہیں۔ بچوں کے دودھ کی مسلسل قلت، شدید غذائی قلت اور قحط کے عالم میں بچوں کی کمزور ہوتی حالت نے صورتحال کو نہایت خوفناک بنا دیا ہے۔ بنجمن نیتن یاھو کی قیادت میں قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی آبادی کو جان بوجھ کر بھوکا رکھنا اور ان کی بنیادی زندگی کی سہولتوں کو نشانہ بنانا کھلی درندگی کا ثبوت ہے۔حماس نے اقوام متحدہ اس کے تمام اداروں، بالخصوص عالمی ادار صحت سے فوری، مثر اور عملی مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو اب خاموش تماشائی بننے کے بجائے فوری طور پر حرکت میں آنا ہوگا۔ غزہ کے بچوں کو بچانے کے لیے فوری طبی امداد، بچوں کی دیکھ بھال کے لیے ادویات اور صحت کے بنیادی سازوسامان کی فراہمی عالمی برادری کی اخلاقی، قانونی اور انسانی ذمہ داری ہے جس میں مزید تاخیر ناقابل معافی جرم ہوگی۔حماس نے زور دے کر کہا کہ غزہ کا ظالمانہ صہیونی محاصرہ توڑا جانا چاہیے اور بچوں کو درپیش اس المناک انسانی بحران سے نکالنے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جانا چاہیے۔یاد رہے کہ سات اکتوبر سنہ2023 سے اب تک قابض اسرائیل، امریکہ کی کھلی حمایت سے، غزہ میں بدترین نسل کشی کی جنگ مسلط کیے ہوئے ہے جس میں اب تک 190 ہزار سے زائد فلسطینی شہید یا زخمی ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت عورتوں اور بچوں کی ہے۔ اس کے علاوہ 11 ہزار سے زائد افراد تاحال لاپتا ہیں۔غزہ میں جاری اس جنگی جنون نے نہ صرف صحت کا نظام مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے بلکہ پورے علاقے میں قحط، ہجرت اور فاقہ کشی کی ایسی تصویر بن گئی ہے جس کی نظیر جدید دنیا میں کم ہی ملتی ہے۔ یہ انسانی المیہ دنیا کی بدترین تباہ کاریوں میں شمار ہونے لگا ہے اور اب اس کے سب سے کمزور اور معصوم شکار، یعنی بچے موت کے دہانے پر کھڑے ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے