किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

غزہ میں انسانی زندگیاں آخری دموں پر ہیں: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

نیویارک:22؍جولائی:اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ اسرائیلی کی غزہ میں جنگ میں انسانی زندگی کی آخری لائنیں بھی معدوم ہو رہی ہیں۔ ان کا یہ بیان اسرائیلی فوج کے مسلسل محاصرے میں غزہ کی انتہا تباہ حال صورت حال کے بارے میں عالمی برادری کو انتباہ کرنے کے لیے سامنے آیا ہے۔سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا یہ بیان اقوام متحدہ کے ایک ترجمان سٹیفن دجارک نے پیر کے روز جاری کیا ہے۔گوتریس نے اپنے بیان میں اس چیز کی مذمت کرتے ہوئے کہا ‘غزہ میں انسانی زندگی کا جاری بریک ڈان تیز کر دیا گیا ہے۔’یاد رہے غیر معمولی طور پر بچوں اور خواتین کی ہلاکتوں کا باعث بننے والی اسرائیل کی یہ غزہ جنگ اب بائیس ماہ پورے کر رہی ہے۔ اسرائیل کی یہ اب تک کی طویل ترین جنگ ہے۔ مجموعی ہلاکتیں 59000 سے زیادہ ہو چکی ہیں۔اس مرحلے پر جب آئے روز اسرائیلی فوج بیسیوں فلسطینیوں کو قتل کر رہی ہے۔ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بین الاقوامی برادری کو غزہ کے حالات کی سنگینی سے خبردار کیا ہے۔ انہوں نے اس امر پر بھی انتہائی دکھ کا اظہار کیا کہ بچوں اور بڑوں کی اموات اب کھانا نہ ملنے کی وجہ سے بھی بہت تیز ہو چکی ہیں۔غزہ میں انتہائی سنگین صورتحال کے پیش نظر دو درجن سے زائد یورپی ملکوں نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان ملکوں نے بھی کہا ہے کہ غزہ کے لوگوں کی مشکلات مزید سنگین ہو چکی ہیں۔گوتریس نے کہا حالیہ عرصے کے دوران جنگی آگ کو اس طرح تیز کیا گیا ہے جیسے انسانیت پر مبنی اقدار ناپید ہو چکی ہیں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے