कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

غزہ میں امداد کی نئی اسرائیلی اسکیم موت کا جال ہے: اَنروا چیف

غزہ :2؍جون :غزہ کے محصور اور زخم خوردہ عوام پر قابض اسرائیل کے بڑھتے مظالم نے انسانیت کو ایک بار پھر جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ اقوامِ متحدہ کی ریلیف ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (اَنروا) کے کمشنر جنرل فیلیپ لازارینی نے اسرائیلی ریاست کی نئی امدادی اسکیم کو ’’غزہ میں موت کا جال ‘‘ قرار دیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے قابض اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر غزہ پر مسلط ظالمانہ محاصرہ ختم کیا جائے اور اقوامِ متحدہ کو انسانی امداد کے محفوظ داخلے اور منصفانہ تقسیم کی اجازت دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف اقوامِ متحدہ کے ذریعے امداد کی فراہمی ہی اس اجتماعی قحط سے بچاؤ کا واحد راستہ ہے، جو اس وقت غزہ کے بیس لاکھ سے زائد مظلوم انسانوں کو نگلنے کے قریب ہے، جن میں ایک ملین سے زیادہ بچے بھی شامل ہیں۔فیلیپ لازارینی نے عالمی ذرائع ابلاغ کو بھی غزہ میں آزادانہ داخلے کی اجازت دینے پر زور دیا تاکہ وہاں جاری مظالم اور صہیونی درندگی کی غیر جانب دارانہ رپورٹنگ ممکن ہو سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ انسانی تاریخ کی بدترین درندگی ہے، جس پر خاموشی مزید مجرمانہ ہوگی۔غاصب اسرائیلی فوج نے امداد کے طلب گار بھوکے اور مجبور فلسطینیوں پر ایک بار پھر خون کی ہولی کھیلی۔ جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں امداد لینے آئے فلسطینیوں پر بلا اشتعال گولہ باری کی گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 31 نہتے شہری شہید اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے۔ اسی روز نٹزاریم کی تقسیم گاہ کے قریب بھی اسرائیلی فوج نے امداد کے منتظر فلسطینیوں پر حملہ کیا جس میں ایک شہری شہید اور 30 زخمی ہو گئے۔قابض اسرائیل نہ صرف محاصرہ برقرار رکھے ہوئے ہے بلکہ اس نے امداد کو بھی ظلم و بربریت کا ہتھیار بنا دیا ہے۔ انسانی ہمدردی کے نام پر دی جانے والی امداد درحقیقت ایک ایسا جال بن چکی ہے جس میں بھوکے، پیاسے اور مجبور فلسطینیوں کو پھنسا کر بے دردی سے موت کے گھاٹ اتارا جا رہا ہے۔اقوامِ متحدہ کے اعلیٰ عہدیدار کی جانب سے یہ بیان ایک مرتبہ پھر عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ رہا ہے کہ فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی پردہ پوشی کی بجائے، حقائق سامنے لائے جائیں اور ظالم کو ظالم کہا جائے۔ آج غزہ کے نہتے عوام صرف انسان ہونے کی سزا بھگت رہے ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے