किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

غزہ میں اسرائیل کے زیر استعمال 2000 پانڈ وزنی بم کے شواہد

غزہ:23؍دسمبر:متعدد ماہرین کی جانب سے غزہ پر جنگ کو تاریخ کی سب سے زیادہ پرتشدد جنگ قرار دینے کے بعد سیٹلائٹ کی تصاویر اور محصور اور تباہ شدہ پٹی میں موجود گڑھوں کے سائز سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل نے 2000 پانڈ وزنی بڑے بموں کا استعمال کیا ہے۔نیویارک ٹائمز کے مطابق بصری شواہد کے تجزیے کے مطابق 7 اکتوبر کو شروع ہونے والی جنگ کے پہلے چھ ہفتوں کے دوران اسرائیل نے معمول کے مطابق اپنے سب سے بڑے اور تباہ کن بموں میں سے ایک ایسے علاقوں میں استعمال کیا جواسے شہریوں کے لیے محفوظ زون قرار دیا گیا تھا۔اگرچہ بہت سی مغربی فوجیں اس سائز کے بم استعمال کرتی ہیں۔ بہت سے جنگی سازوسامان کے ماہرین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مثال کے طور پر امریکی افواج اب انہیں گنجان آباد علاقوں میں نہیں گراتی ہیں۔
208 گہرے گڑھے
جنوبی غزہ میں سیٹلائٹ امیجز کے سروے اور مصنوعی ذہانت کے پروگرام نے بموں کے نتیجے میں بننے والے گڑھوں کی جسامت کو ظاہر کیا، کیونکہ وہ تقریبا 40 فٹ یا اس سے زیادہ چوڑے تھے۔جبکہ ماہرین نے وضاحت کی کہ صرف 2000 پانڈ وزنی بم غزہ کی ہلکی ریتلی مٹی میں اس سائز کے سوراخ چھوڑ دیتے ہیں۔اس کے علاوہ سیٹلائٹ امیجز اور ڈرون فوٹیج سے جو انکشاف ہوا ہے غزہ میں اب تک208 گڑھے موجود تھے۔لیکن امکان ہے کہ سیٹلائٹ کے محدود کام کی وجہ سے دوسری جگہوں پر بہت سے گڑھے ہیں جن کی تصاویر نہیں لی جا سکیں۔
شہریوں کو خطرہ
ان نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے استعمال کیے جانے والے بڑے بم جنوبی غزہ میں حفاظت کے متلاشی شہریوں کے لیے بڑے پیمانے پر خطرہ ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بموں کے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے ملک کی ترجیح حماس کو تباہ کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج "شہریوں کو پہنچنے والے نقصان کوکم کرنے کے لیے ہر ممکن احتیاط برت رہی ہے”۔یاد رہے کہ امریکی حکام نے پہلے بھی شہری ہلاکتوں کو کم کرنے کے لیے زیادہ کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ پینٹاگان نے حال ہی میں اسرائیلی فوج کو چھوٹے بموں کی کھیپ میں اضافہ کیا ہے جنہیں وہ غزہ جیسے شہری ماحول کے لیے زیادہ موزوں سمجھتا ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے