कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں خون کی ہولی،60 فلسطینی شہید

غزہ :10؍جولائی:غزہ میں سرکاری میڈیا آفس نے خان یونس میں بے گھر ہونے والوں کے خلاف قتل عام کے تسلسل میں "اسرائیلی” قابض فوج کے حملے میں گذشتہ گھنٹوں کے دوران 60 فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔غزہ میں سرکاری میڈیا کا دفتر نے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کی مرکزی گورنری میں قابض فوج کے ہاتھوں 6 قتل عام کیے گئے جن میں 60 فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔ شہدا اور زخمیوں میں بیشتر بچے اور خواتین شامل ہیں۔ بہت سے زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔غزہ میں سرکاری میڈیا آفس کی طرف سے جاری بیان کی نقل مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قابض فوج نے خان یونس کے مشرق میں عبسان الکبیر کے علاقے میں ایک اسکول میں بے گھر ہونے والوں کے خلاف خوفناک قتل عام کیا، جس میں شہری 29 شہید ہوئے، جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ قتل عام اس وقت ہوا جب قابض فوج نے مرکزی کیمپوں میں چھ مزید چھ قتل عام کیے، جس سے گذشتہ گھنٹوں کے دوران شہدا کی تعداد 60 ہو گئی۔سرکاری میڈیا آفس کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس بیان کہا کہ اسرائیلی قابض فوج نے خان یونس کے مشرق میں عبسان کے علاقے میں ایک اسکول میں بے گھر ہونے والوں کے خلاف خوفناک قتل عام کیا، جس کے نتیجے میں 29شہری شہید ہوئے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے