किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

غزہ میں اسرائیلی بمباری کے تازہ ترین 24 گھنٹے: 107 شہدا، 247 زخمی

غزہ:24؍مئی:فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قابض اسرائیلی فوج کے غزہ پر جاری وحشیانہ حملوں میں مزید 107 فلسطینی شہید اور 247 زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں سے 3 شہدا کو عمارتوں کے ملبے تلے سے نکالا گیا، جب کہ درجنوں لاشیں اب بھی ملبے اور سڑکوں پر بے یار و مددگار پڑی ہیں، جن تک امدادی ٹیمیں مسلسل رکاوٹوں اور بمباری کے سبب نہیں پہنچ پا رہیں۔جمعہ کے روز جاری ہونے والے بیان میں وزارت صحت نے بتایا کہ صرف 18 مارچ 2025 سے جاری تازہ ترین وحشیانہ کارروائیوں میں اب تک 3,613 فلسطینی شہید اور 10,156 زخمی ہو چکے ہیں۔وزارت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والے مجموعی اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہدا کی تعداد 53,762 جبکہ زخمیوں کی تعداد 122,197 تک پہنچ چکی ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے