कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری، مزید 80 فلسطینی شہید،216 زخمی

غزہ:16؍جولائی: فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 3 قتل عام کیے جن میں 80 فلسطینی شہید اور 216 زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو غزہ کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔وزارت صحت نے اپنے یومیہ بیان میں کہا کہ کل نصیرات کیمپ میں ابو عریبان اسکول میں بے گھر ہونے والے لوگوں کے خلاف قابض فوج کے ہولناک قتل عام میں شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 22 اور 102 زخمی ہوئے ہیں۔وزارت صحت نے بتایا کہ گذشتہ سات اکتوبر سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں کے نتیجے میں 38,664 شہید اور 89,097 زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ابھی بھی بہت سے متاثرین ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔خیال رہے کہ گذشتہ 7 اکتوبر سے "اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ کیے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار معصوم شہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ 20 لاکھ افراد بے گھرہوچکے ہیں۔ بنیادی ڈھانچے کا 70 فیصد سے زیادہ تباہ ہوچکا ہے اور غزہ کی سخت ناکہ بندی اور مسلسل جنگ کے نتیجے میں گنجان آباد علاقہ قحط کی لپیٹ میں ہے۔ادویات، پانی اور خوراک کی قلت کے باعث آئے روز بچوں اور دیگرشہریوں کی اموات کی خبریں آ رہی ہیں۔ دوسری جانب غاصب صہیونی دشمن ریاست نے جنگ بندی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی ہیں اور وہ غزہ میں فلسطینیوں کی منظم اور مسلسل نسل کشی پر پوری ڈھٹائی کے ساتھ قائم ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے