कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

غزہ سے متعلق عالمی عدالت کے ہنگامی اقدامات کا اعلان رواں ہفتے متوقع

جنوبی افریقہ :25؍جنوری:جنوبی افریقہ نے امید ظاہر کی ہے کہ بین الاقوامی عدالت انصاف [آئی سی جے] آئندہ جمعے کو غزہ میں جنگ روکنے سے متعلق ہنگامی اقدامات کے بارے میں فیصلہ سنا سکتی ہے۔اس امر کا اظہار مقدمے کی کارروائی سے آگاہ دو ذرائع نے جنوبی افریقہ کے نیوز24 نامی پورٹل سے بات کرتے ہوئے کیا ہے۔جنوبی افریقہ کی وزارت انصاف کے ترجمان نے غیر ملکی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ابھی تک کوئی اعلامیہ جاری نہیں ہوا، جبکہ دوسری جانب اسرائیلی وزارت خارجہ نے اس ضمن میں اپنی لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ابھی اس معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔جنوبی افریقہ نے 29 دسمبر 2023 کو انصاف کی عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ عدالت یہ واضح کرے کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینی گروپ حماس کے خلاف کریک ڈان کی آڑ میں مبینہ نسل کشی کر رہا ہے،اس مقدمے میں جنوبی افریقہ نے عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عارضی یا قلیل مدتی اقدامات کرے جس میں اسرائیل کو غزہ میں اپنی فوجی مہم روکنے کا حکم دیا جائے، غزہ کو معاوضے کی پیشکش کی جائے اور تعمیر نو کے لیے فنڈز فراہم کیے جائیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے