कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

غزہ جنگ کے دوران 21 ہزار فلسطینی بچے لاپتا

غزہ:25؍جون:سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری میں غزہ کے 21 ہزار سے زیادہ بچے لاپتا ہیں، جو یا تو ملبے تلے دبے ہیں یا خاندانوں سے بچھڑ گئے ہیں یا پھر انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔بچوں کی تنظیم سیو دی چلڈرن کی رپورٹ میں یہ انکشاف کرتے ہوئے بچوں کی تلاش کے لیے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کا کہنا ہے کہ غزہ میں اجتماعی قبروں سے بھی نامعلوم تعداد میں بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔غزہ میں آٹھ ماہ سے عرصے سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 37 ہزار 600 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے ہیں جن میں 16 ہزار سے زیادہ بچے شامل ہیں۔اسرائیل نے امداد کی فراہمی پر بھی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، شمالی غزہ میں خوراک کی کمی سے دو اور بچے دم توڑ گئے، اس غذائی قلت سے شہید ہونے والے بچوں کی تعداد 31 ہو گئی۔
غزہ میں 17 ہزار بچے اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں یتیم ہوچکے
غزہ:25؍جون:غزہ میں سرکاری میڈیا کے دفتر نے اتوار کے روز کہا ہے کہ 7 اکتوبر کو پٹی پر جنگ شروع ہونے کے بعد سے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی قابض فوج کی بمباری میں 17000 سے زیادہ بچے یتیم ہو چکے ہیں۔”سرکاری میڈیا” کی طرف سے جاری ایک بیان کی نقل مرکزاطلاعات کو موصول ہوئی ہے جس میں نشاندہی کی کہ ان بچوں میں سے 3 فی صد اپنے والدین میں سے دونوں سے محروم ہو گئے۔یہ تعداد اقوام متحدہ کے پہلے شائع ہونے والے تخمینوں سے مطابقت رکھتی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ غزہ کی پٹی میں تقریبا 17,000 بچے یتیم ہو چکے ہیں یا گرفتاریوں اور دیگر حالات کی وجہ سے اپنے والدین سے الگ ہو چکے ہیں۔غزہ پر مسلط اسرائیلی جارجیت کے نتیجیمیں بچے انتہائی المناک حالات میں رہتے ہیں۔ انفراسٹرکچر کے منہدم ہونے، وبائی امراض اور بیماریوں کے پھیلا اور بار بار نقل مکانی کیدوران وہ پناہ گاہوں اور خیموں میں رہتے ہیں جہاں وہ روزمرہ کی ضروریات سے محروم ہیں۔انسانی ہمدردی کے لیے کام کرنے والی تنظیم سیو دی چلڈرن کو ایک سابقہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "غزہ میں تشدد سے بچ جانے والے بچے ناقابل بیان ہولناکی کا شکار ہیں، جن میں زندگی بدل دینے والے زخموں کے علاوہ جلنے، بیماریوں کا شکار ہونے کے ساتھ ناکافی طبی دیکھ بھال اوروالدین سے محروم ہیں۔

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے