कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

غزہ جنگ میں 10 ہزار اسرائیلی ہلاک اور زخمی ہوچکے: اسرائیلی میڈیا

مقبوضہ بیت المقدس:5؍اگست:اسرائیل سے شائع ہونے والے کثیر الاشاعت عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت نے دعوی کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں گذشتہ سال اکتوبر سے صہیونی فوج کے کم از کم دس ہزار اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔یدیعوت احرونوت کی رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ غزہ میں لڑائی کے دوران زخمی ہونے کے بعد ہر ماہ تقریبا ایک ہزار اسرائیلی فوجی وزارت جنگ کے بحالی کے شعبے میں شامل ہوتے ہیں”۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ دس ماہ کے دوران غزہ کی پٹی میں کارروائیوں کے دوران کم از کم 10,000 قابض فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔اخبار نے اسرائیلی پارلیمان [کنیسٹ پر 22 جولائی سے اکتوبر کے وسط تک لازمی سروس میں توسیع کے قانون کی منظوری کے بغیر موسم گرما کی چھٹیوں پر تنقید کی۔اخبار نے "نہال” بریگیڈ کے ایک سپاہی کے والد کے حوالے سے، جو اس وقت رفح میں کام کر رہے ہیں ، بتایا ہے کہ "اسرائیلی جنگوں کی تاریخ میں ایسی صورتحال کبھی نہیں آئی، حتی کہ 1948 میں بھی نہیں، جہاں فوجی دشمن کے علاقے کے اندر لڑتے ہوں اور انہیں جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ اخبار کے مطابق شمالی گولان پہاڑیوں مقبوضہ شام میں سرویلنس یونٹ میں کام کرنے والی خواتین فوجیوں کو حالیہ دنوں میں من مانی طور پر مطلع کیا گیا تھا کہ وہ مزید چار ماہ کی خدمات انجام دیں گی، حالانکہ انہیں اگلے ماہ ستمبر میں واپس بھیجا جانا تھا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے