कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

غرب اردن میں القسام کمانڈر محمد جابر عبدہ دشمن سے لڑتے ہوئے شہید

رام اللہ:12؍جون: فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج کے ساتھ لڑتے ہوئے اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے کمانڈر محمد جابر عبدہ نے جام شہادت نوش کرلیا۔شہید ہونے والے کمانڈر جابر ماضی میں اسرائیلی دشمن فوج کی جارحیت میں زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ دشمن کے زندانوں میں پابند سلاسل رہتے ہوئے بدترین جبرو تشدد بھی برداشت کرچکے ہیں۔اسرائیلی دشمن فوج طویل عرصے سے محمد جابر عبدہ کے تعاقب میں تھی اور اسے شہید یا گرفتار کرنے کے لیے کئی بارناکام کارروائیاں کی گئیں۔القسام کی طرف سے جاری ایک تعزیتی بیان میں شہید کمانڈر جابر عبدہ کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔القسام کا کہنا ہے کہ بزدل دشمن فوج نے رام اللہ کے قریب ایک گاں میں محمد جابر عبدہ اور تین دوسریمزاحمت کاروں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی۔ اس موقعے پر جھڑپ ہوئی اور دشمن نے جابر سمیت چاروں فلسطینی مزاحمت کاروں کو اندھا دھند گولیاں برسا کر شہید کردیا۔کمانڈر جابر عبدہ کو اسرائیلی فوج نے مسلسل 20 سال تک پابند سلاسل رکھنے کے بعد نومبر 2020 میں رہا کیا تھا۔محمد جابر عبدہ نے20 سال دشمن کی جیل میں قید کاٹی جن میں سے 6 سال قید تنہائی کے شامل ہیں۔ جب کہ 12 سال انہیں ھداریم عقوبت خانے میں اجتماعی تنہائی میں رکھا گیا۔چھ سال تک دشمن نے جابر کے ساتھ اس کے رشتہ داروں کی ملاقات کی اجازت نہیں دی۔ 2012 میں ان کی والدہ جیل میں بیٹے سے ملاقات کے بعد گھر واپسی کے دوران قلندیہ چوکی پر چل بسی تھیں۔تمام تر تشدد اور انتقامی حربوں کے باوجود محمد جابرعبدہ نے دشمن کے سامنے جھکنے کے بجائے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ہے۔حماس اور دوسری فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے جابر کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے