किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

غرباء و مساکین کی عید آپ کی امداد کی منتظر ہے

مضمون نگار :محمد سرور شریف ابن یوسف شریف
معلم مؤیدالمسلمین پرائمری اسکول پربھنی و ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز
9960451708

قارئین آپ سے عاجزانہ التماس ہے کہ 29 اور 30 رمضان المبارک کی شب عید کا چاند ڈھونڈنے سے قبل اپنے محلے میں وہ گھر تلاش کریں جہاں آپ کی مدد کے بغیر عید کی خوشیاں نہیں منائی جا سکتی جہاں آپ اپنے لیے ، اپنے بچوں کے لیے کپڑے اور دیگر زیب و زینت کے سامان خرید رہے ہیں وہیں غرباء و مساکین بالخصوص آپ کے رشتہ داروں میں جو لوگ مجبور و پریشان حال ہیں ان کے لیے اور ان کے بچوں کے لیے بھی کپڑے وغیرہ خریدیں ، اسی طرح عید کے دن شیرخورمہ وغیرہ بنانے کا سامان بھی انہیں خرید کر دیں ، صاحب استطاعت و صاحب نصاب لوگوں سے گزارش ہے کہ اپنی زکوۃ صدقات اتنے پہلے ادا کریں کہ غرباء و مساکین اور پریشان حال لوگ عید کی خوشیاں سکون و اطمینان کے ساتھ منا سکیں اپنی زکوٰۃ ،صدقات ، عطیات وغیرہ کی رقم باعزت طریقے سے تقسیم کریں ، اگر آپ کسی کی مدد نہ کرنا چاہتے ہو نہ کریں لیکن کی سوال کرنے والے سائل کا اپنی باتوں سے دل نہ دکھائیں ۔
یاد رکھیں رمضان غمخواری کا مہینہ ہے نیز رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ رمضان میں صدقہ کرنا افضل ہے اس لیے آپ سے عاجزانہ درخواست ہے کہ غرباء ، مساکین اور پریشان حال لوگوں کو تلاش کر کے ان کی امداد کریں ،اپنے روزوں کی کوتاہیوں کی تلافی اور امت کے مسکینوں کے لیے عید کے دن رزق کا اہتمام کرنے کی غرض سے صدقہ فطر بھی ضرور ادا کریں ،اگر آپ اپنی تجارتی اور دیگر اہم مصروفیات کی وجہ سے ان احباب تک نہیں پہنچ سکتے تو ہمارے شہر میں جو رفاہی ،سماجی خدمات انجام دینے والی تنظیمیں ،رحمن فاؤنڈیشن جمعیتہ العماء ہند ،جماعت اسلامی ہند، صفا بیت المال ، حضرت عمر فاؤنڈیشن ، الامین بیت المال , عوامی بیت المال اور دیگر اس طرح کے کام کرنے والی تنظیموں تک اپنی زکوۃ اور صدقات وغیرہ پہنچائیں یہ تنظیمیں بڑی ذمہ داری کے ساتھ تحقیق کر کے آپ کی امداد مستحقین تک پہنچاتی ہیں ، قارئین ہم امید کرتے ہیں اپنے رب اللہ کو راضی کرنے آپ غرباء ،مساکین ، بیواؤں ، یتیموں اور پریشان حال انسانیت کی مدد کریں گے اللہ ہم سب کو ساری انسانیت کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے ( آمین )

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے