कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

عید کے پیغام پر غور و فکر کی ضرورت

تحریر: عارف عزیز(بھوپال)

اسلام رسومات کا مجموعہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک دین ہے جو زندگی کے ہر مرحلے میں ہماری رہنمائی کرتا ہے۔ اسی طرح عید بھی ہماری زندگی کا ایک حصہ ہے اور اس کے لئے ہماری رہنمائی بھی کی گئی ہے اور اُسے منانے کے طریقے قرآن و سنت نبویؐ میں موجود ہے۔ یہ دن اُن مسلمانوں کے لئے خوشی کا دن ہے جنہوں نے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے لئے ایمان اور احتساب کے ساتھ روزے رکھے اور اس کے تقاضوں کو پورا کیا اور جہنم سے نجات حاصل کی۔ عید اس کی نہیں جس نے نئے لباس زیب تن کر لئے بلکہ عید اس کی ہے جس کی اطاعت و فرمانبرداری میں ترقی ہی ترقی ہو اور جن مسلمانوں نے رمضان کو اُس کے پورے تقاضوں کے ساتھ نہیں گزرا اُن کے لئے یہ دن لمحہ فکر بھی ہے۔ عید الفطر کچھ لوگوں کے لئے تو عید ہے اور کچھ کے لئے وعید، بدبختی اور بدقسمتی کا دن بھی ہے کہ انہوں نے رمضان جیسے متبرک مہینے سے کوئی فائدہ حاصل نہیں کیا۔
رمضان کا مہینہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے ایک بہت بڑی نعمت ہے اور اللہ تعالیٰ نے اس کا انعام عید کی شکل میں ہمیں دیا ہے۔ اس دن سے ہمیں یہ پیغام ملتا ہے کہ ہر نعمت کے لئے ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں۔ اس لئے ہم لوگ عید گاہ میں جمع ہوکر نماز کی شکل میں مالکِ حقیقی کے تئیں شکر کا اظہار کرتے ہیں۔ رمضان کے مہینے میں جہاں ہمیں ہر طرح کی تربیت دی جاتی ہے اس میں سب سے اہم ترین معاملہ قرآن مجید کا ہے۔ اللہ سبحانہ تعالیٰ نے اس ماہ مبارک میں ہی قرآن مجید کو نازل کرتے ہوئے پورے عالم کے دستور کے نفاذ کو مکمل کر دیا ہے۔ قرآن مجید میں انسان سے خطاب کیا گیا ہے۔ وہ سارے انسانوں کے لئے ہر شعبے میں ایک اجتماعی نظام پیش کرتا ہے اور سب کو اس کی طرف بلاتا ہے۔ وہ انسان کو عبادت، معیشت، معاشرت، سیاست اور قانون حقوق و فرائض بتاتا ہے۔ پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس دستور کو خود کی زندگی میں نافذ کرکے بتایا ہے۔ ہمیں اس بات کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے کہ کیا واقعی قرآن مجید کے ساتھ ہمارا تعلق ویسا ہی ہے جیسا اللہ تعالیٰ چاہتا ہے؟ قرآن سے تعلق کا مفہوم صرف اتنا نہیں ہے کہ ہم اُس کی تلاوت کرلیں بلکہ ہمیں قرآن کریم سے گہرا تعلق پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ قرآن مجید سے تعلق کو مضبوط بنانے کے لئے اس پرغور و فکر کرنا، اِس پر عمل کرنا، اِس کے احکامات کو خود کی زندگی میں نفاذ کرتے ہوئے دوسروں تک اس کے پیغام کو عام کرنا ضروری ہے۔ جب تک ہم قرآن مجید کو اس کے معنی و مفہوم کے ساتھ نہیں پڑھیں گے تو ہم یہ سمجھنے سے قاصر رہیں گے کہ آخر اس کے نزول کا مقصد کیا ہے اور اللہ تعالیٰ ہم سے کیا چاہتا ہے خدا کرے کہ اہل ایمان عیدالفطر کے تقاضے پورے اسے منائیں اور اس کے فیوض وبرکات سے مستفید ہوں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے