कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

عید کا آفاقی پیغام

تحریر:مفتی محمد سفیان سہیل مکتھل

عید فرزندانِ توحید کے لیے نہایت پر شکوہ موقع ہے۔ یہ نہ صرف خوشی کا دن ہے بلکہ اہلِ ایمان کی بقاء و استحکام کا پیغام دینے والا دن بھی ہے۔ اس دن امن و سلامتی، بھائی چارگی، اتحاد و اخوت کا مظاہرہ کیا جاتا ہے۔ یہ اتحاد ازروئے قرآنی عظیم نعمت ہے ، جس کا تمام نوع انسانی کو اہتمام کرنا چاہیے ،
اللہ تعالیٰ کے سامنے سر بسجود ہو کر اس کی یکتائی کا اقرار کرتی ہے، اس کے لازوال انعام پر شکر بجا لاتی ہے، اپنی نافرمانیوں کا احتساب کرتی ہے، اور مستقبل کے لیے جان و مال کو اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کا عزم مصمم کرتی ہے۔
نیز اسی کے تناظر میں اس عظیم الشان موقع پر دنیاء کے ہر خطے کے مسلمانوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنی دعاؤں کا ہتھیار اہلِ غزہ اور اہلِ فلسطین کے لیے بنائیں۔
آج صورتِ حال یہ ہے کہ روئے زمین پر بسنے والے تمام اہلِ ایمان نے تو کلمۂ اسلام کا اقرار کر لیا ہے؛ لیکن اس ایمان کی قیمت غزہ کی مظلوم عوام چکا رہی ہیں۔ یہی تو اس آیت کا عملی نمونہ ہے:
"اور جب کوئی سورت نازل کی جاتی ہے تو ان میں سے کچھ لوگ کہتے ہیں: تم میں سے کس کے ایمان میں اس سورت نے اضافہ کیا ہے؟” تو جو لوگ ایمان والے ہیں، اس سورت نے ان کے ایمان میں مزید اضافہ کر دیا اور وہ خوشیاں منا رہے ہیں۔”(سورۃ التوبہ: ١٢٤)
ہمارے ایمان نے تو شاید کوئی انقلاب نہیں لایا، لیکن غزہ کے ان معصوم بچوں کے جذبۂ ایمانی نے عالم کفر کے نگاہوں کو مغموم کردیا ، کہ سخت سے سخت حالات میں بھی انہوں نے ایمان کے شعلے کو ختم نہیں ہونے دیا۔
چناں چہ ہمیں عید کے اس عظیم موقع پر اپنے ان مظلوم بھائیوں کو بھی یاد کرنا ہے۔ آج ہم بڑے آرام و لطف کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔ ماہِ صیام بھی ہم نے بہت آسانی سے گزار لیا، جب کہ ہمارے ایمانی بھائیوں کو ایک وقت کا کھانا بھی میسر نہیں ہے۔ وہ بمباری کا ایندھن بن رہے ہیں۔
اگر ہم راہِ خدا میں پیش آنے والی مشکلات کا جائزہ لیں تو تبھی ہمارے اندر شان عبدیت کا تصور زندہ ہوگا۔ تبھی ہم صحیح معنی میں اپنی زندگی سدھار سکیں گے اور ہماری زندگی حقیقی معنوں میں اس آیت کا مصداق بن سکے گی، جس میں اللہ تعالیٰ نے امت کو یہ دعا سکھائی ہے:
"کہہ دیجیے: میری نماز، میری عبادت، میرا جینا اور میرا مرنا سب اللہ رب العالمین کے لیے ہے۔ اس کا کوئی شریک نہیں، مجھے اسی کا حکم دیا گیا ہے اور میں سب سے پہلے فرمانبردار ہوں۔”
(سورۃ الانعام: ١٦٢-١٦٣)
ہماری زندگی کا اولین مقصد رب کی رضا ہے۔
آخر میں دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس عید کی فضا کو عالم اسلام کی سربلندی اور سرخروئی کا ذریعہ بنائے۔
آمین یا رب العالمین

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے