कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

عید میلادالنبی ﷺکے موقع پر قرأت کا شاندار مقابلہ

ملکاپور: 7 ستمبر (محمد احسان سر) 04 ستمبر 2025 بروز جمعہ عید میلادالنبی ﷺسے ایک دن قبل آئیڈیل انگلش اسکول ملکاپور میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر قرأت کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ہر گروپ سے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو انعامات اکرام سے نوازا گیا۔ پروگرام کی صدارت سابق نگر پریشد ادھیکش اور اسکول کے بانی و صدر ڈاکٹر محبوب قریشی نے کی۔ اس موقع پر طلباء نے نہایت عمدہ آواز و انداز میں سیرت پاک پر روشنی ڈالی اور میٹھی و سریلی اور دل کو چھو لینے والے انداز میں قرأت کی اور حاضرین تمام شائقین کا دل شاد کردیا اور تمام سن کر خوب لطف اندوز ہوئے۔ اس موقع پر اسکول سیکرٹری ڈاکٹر سلیم قریشی، معین سر، سید مبین، سید مصیب، سید امین سر، ڈاکٹر مبشر، ڈاکٹر عبید، وقار سر، عابد سر، لقمان سر، حافظ مبشر صاحب تمام اساتذہ اور پرنسپل میڈم و دیگر موجود تھیں۔ پروگرام کا آغاز حافظ مبشر صاحب کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ پروگرام کی نظامت وقار سر اور آئیڈیل انگلش اسکول کی طالبات علینہ بتول نور، محمد اور مہک انجم شیخ صابر نے کی. بہت ہی خوشگوار و پُرامن ماحول میں پروگرام کا اختتام ہوا.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے