कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

عید میلادالنبیؐ کے موقع پر اکولہ ایس پی ارجیت جی چانڈک سے ملاقات

اکولہ: 11 ستمبر(راست)عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک موقع پر اکولہ پچھم کے آمدار ساجد خان پٹھان صاحب ، سماجی کارکنان محمد یونس صاحب اور نجیب الرحمن خان صاحب نے اکولہ ضلع کے ایس پی صاحب سے ملاقات کی اور انہیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیاتِ طیبہ اور تعلیمات کا جامع تعارف پیش کیا۔اس موقع پر آمدار ساجد خان پٹھان صاحب نے ایس پی صاحب کو میلادالنبیؐ کی مبارک باد پیش کی اور آپ کی خدمات کو سراہا۔ اسی طرح محمد یونس صاحب نے اکولہ میں ایس پی صاحب کی جانب سے انجام دی جانے والی سرگرمیوں اور اقدامات کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔نجیب الرحمن خان صاحب نے گفتگو کے دوران جی 20 اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کے پیش کردہ سلوگن "وسو دیو کٹمبھ” (ساری دنیا ایک خاندان ہے) کا حوالہ دیتے ہوئے اسلام کا پیغام امن و آشتی بیان کیا۔ ساتھ ہی کہا کہ اسلام ظلم و جبر سے روکتا ہے، بھائی چارہ اور انسانی ہمدردی کی تعلیم دیتا ہے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم آج ہی کے دن دنیا میں تشریف لائے اور تمام انسانیت کے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے۔ آپﷺ کی تعلیم ہے کہ "تمام انسان آپس میں بھائی ہیں” "الخلق عيال الله-تمام مخلوق اللہ کا کنبہ ہے،” ایس پی صاحب نے پوری توجہ سے ان باتوں کو سنا اور کہا کہ وہ بھی ظلم کے خلاف ہیں اورانصاف کے قیام پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب سے مل کر انہیں خوشی ہوئی۔
آخر میں، قرآن مجید اور سیرت پر مشتمل کتابیں ایس پی صاحب کو بطور تحفہ پیش کی گئیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے