किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

عہدہ ومنصب ہماری امانت

از قلم : تسنیم کوثر انصار پٹھان ۔
معلمہ:( غیبن شاہ نگر میونسپل اردو اسکول نمبر 1 کرلا ممبئی )

یہ ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے اور ماہرین تعلیم کی تحقیق سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ ﷲ تعالیٰ نے ہر شخص کو اپنے فضل و کرم سے کافی استعداد قابلیت اور صلاحیت سے نوازا ہے۔ فرق صرف یہ ہے کہ کچھ افراد کی کارکردگی خود بخود کام کرنا شروع کر دیتی ہے کیونکہ وہ اپنے کام کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اور اپنی پوری صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مؤثر طریقے سے کام کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ وہ نہ صرف کارآمد نظر آتے ہیں بلکہ ایسے افراد کے ذریعہ کئے گئے کام اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ وہ سب با صلاحیت اور قابل شخصیت ہیں۔ دوسرے طبقے کے لوگ اس قسم کے ہوتے ہیں جنہیں اپنی محنت سے فعال ہونے کے لیے اپنی استعداد اور صلاحیت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس خوبصورت کام کے لیے اعتماد اور محنت دونوں کی ضرورت ہے۔ سب سے پہلے انسان کو اعتماد پیدا کرنے کی ضرورت ہے پھر اسے سخت محنت کرنی چاہیے اور اس کے ذریعے وہ اپنی صلاحیتوں کو فعال بنا سکے گا اور نتیجتاً وہ ایک قابل لائق اور ہنر مند انسان بن جائے گا
جس کے کردار سے آتی ہو صداقت کی مہک،،
ان کی تدریس سے پتھر بھی پگھل سکتے ہیں،،
استاد یہ لفظ صرف پیشے کی حد تک نہیں جڑا ہے. استاد بننا بہت بڑی ذمہ داری ہے، خوش نصیبی ہے. اگر ہم اس پیشے سے جڑے ہیں تو ہمیں اس بات کا احساس بھی ہونا ضروری ہے کہ ہمارے ہاتھوں ایک بہت بڑی ذمہ داری سونپی گئی ہے.
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایک استاد کو اپنی استعداد اور قابلیت کو بڑھانے کے لیے جو کچھ بھی پڑھا ہو اسے طویل عرصے تک یاد رکھنا ضروری ہے کیونکہ وہ اسے بار بار پڑھ کر اس پر قابو پا سکتا ہے۔ ہر استاد پر لازم ہے کہ وہ اپنے اندر استعداد پیدا کرے تاکہ وہ تمام تصورات کو صحیح طریقے سے سمجھ کر صحیح تلفظ کے ساتھ پڑھا سکے تاکہ وہ اسے اپنے طلبا کو سمجھنے کے قابل بنا سکے. ایک استاد دوسرے ہنرمند اساتذہ سے بھی سیکھ سکتا ہے.
ہمارے معاشرے میں بہت سے ایسے واقعات ہوتے رہتے ہیں جن میں کچھ لوگ اساتذہ کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہیں۔ اکثر ایسے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جن کا یہاں ذکر کرنا مناسب نہیں .
استاد کو جب ایک شاندار نوکری اور بدلے میں زبردست تنخواہ مل جاتی ہےتو وہ اپنی استعداد اور قابلیت میں اضافہ کرنا ضروری نہیں سمجھتا جو کہ طلباء اور اپنے پیشے کے ساتھ بہت بڑی ناانصافی ہے کیونکہ جب اﷲ تبارک تعالیٰ نے اساتذہ کو درس و تدریس کے ایسے اعلیٰ پیشے سے نوازا ہے تو پھر انصاف کرنا ان کا قانونی اور اخلاقی فرض بنتا ہے اس عظیم پیشے کے ساتھ۔ پیشہ تو اس وقت مکمل ہو گا جب ہر استاد محنت لگن اور ایمانداری کے ساتھ طالب علموں کو زیادہ سے زیادہ قابلیت اور ہنر کے ساتھ پڑھائے گا، جب ہر استاد کو ﷲ تعالیٰ کا خوف ہوگا، جب ہر استاد کو یہ حقیقت معلوم ہو جائے گی کہ وہ آزاد نہیں ہے بلکہ دو فرشتوں کی کڑی نگرانی میں ہے جو فلاں استاد کے تمام اعمال کا ریکارڈ تیار کر رہے ہیں اور وہ استاد قیامت کے دن ﷲ تعالیٰ کے حضور جوابدہ ہونگے
ا ﷲ تعالیٰ نے اس عظیم پیشے کوایک امانت کے طور پر اس کو عطا کیا ہے.
ایک استاد کو اپنے عظیم پیشے کی اہمیت کا جتنا علم ہوتا ہے وہ اتنی ہی لگن سے محنت کرتا ہے۔ جب ایک استاد قدر پر مبنی معیاری تعلیم سے طلباء کے شعور کو بیدار کر سکتا ہے جس سے طلباء میں صلاحیتیں اور استعداد پیدا ہوتی ہے تو ہر استاد خود اس عظیم پیشے کے ساتھ انصاف کرنے کا مکمل شعور رکھتا ہے جب ایک سکھانے والے کو قوم کی کامیابی کے راز سے آگاہی ہو گی، جب اسے معاشرے کی عظمت کا علم ہو گا تو وہ اپنے اندر اچھا کردار بنانے کی کوشش کرے گا جس سے وہ مزید لائق، قابل، اہل اور ایماندار بن سکے گا۔ اب جب طلباء اپنے استاد کی نقل کریں گے تو وہ طلبا یقیناً اپنے اساتذہ کی نقل کرتے ہوئے ان اقدار اور خوبیوں کو اپنے اندر سمیٹنے کی کوشش کریں گے۔ اس طرح طلباء اپنے اساتذہ سے ہر لحاظ سے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کریں گے۔
اپنی تنخواہ کوحلال کرنے، اپنے اور اپنے طلبہ کےساتھ انصاف کرنے کے لیے ہر استاد کو اپنے پیشے سے انصاف کرنا ہوگا. صرف اور صرف ہمیں اپنا مقررہ وقت بچوں کی تربیت، تعلیم، اخلاق اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے صرف کرنا ہے نا کہ وقت برباد کر کے.
آئیے آج ہی ہم اپنے آپ سے یہ عہد کر لیں کہ ہم اپنے اس عظیم پیشے سے پورا پورا انصاف کرینگے.. اللہ تبارک تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں اپنے رزق کو حلال کرنے والا بنائے اور ہمارے ہاتھوں ہمارے قوم کے مستقبل کو سنوارنے کی جو ذمہ داری حاصل ہوئی ہے اس کے ساتھ پورا پوار انصاف کریں ……
آمین ثم آمین…….!!!

 

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے