कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

عنقریب شہر ناندیڑ میں ایک روزہ جشن اردو کا انعقاد

ناندیڑ :25اکتوبر( راست ): مہاراشٹرا اردو ساہتیہ اکیڈمی ممبئی کے پچاسویں یوم تاسیس نیز ناندیڑ روزنامہ عالمی تحریک کا اٹھارہ سالہ صحافتی سفر کے علاوہ اردو گھر کے قیام کے آٹھ سال مکمل ہونے پر،ان تمام خوشی کے لمحات کو سانجھا کرنے کے لئے روزنامہ عالمی تحریک کے زیر اہتمام ناندیڑ میں ایک روزہ جشن اردو کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ جس میں تین سیشنس رکھے جائیں گے۔ صبح دس تا ایک بجے کے درمیان اعتراف خدمات کے زیر عنوان خصوصی اور اہم تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں شہر و ضلع کے سیاسی، سماجی، ادبی، صحافتی تعلیمی و تجارتی شعبہ جات میں نمایاں خدمات انجام دینے والے منتخبہ افراد کو تہنیت پیش کی جائے گی اور ان کے تجربات سامعین کے ساتھ سانجھا کئے جائیں گے تاکہ ملت کے نوجوانوں کو ان کے تجربات سے فیض حاصل ہوسکے۔ دوسرا سیشن تین بجے سے چھ بجے کے درمیان ہوگا جس میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباءو طالبات کو تہنیت پیش کی جائے گی نیز شہر اور ضلع کے تعلیمی ادارے اور ان تعلیمی اداروں میں ایماندارانہ خدمات انجام دینے والے منتخبہ اساتذہ اکرام کو مدعو کیا جائے گا۔ تیسرے سیشن میں شعری نشست کا انعقاد عمل میں آئے گا جس کے اوقات شام آٹھ سے رات گیارہ بجے کے درمیان رہیں گے۔ اس ایک روزہ جشن اردو میں قومی اردو کونسل دہلی، مہاراشٹرا اردو ساہتیہ اکیڈمی ممبئی کے علاوہ ممبئی کے روزنامہ ہندوستان کے مدیر اعلی سرفراز آرزو، پونہ کے مشہور و معروف مراٹھی کالم نگار جنکا اردو زبان و ادب میں نمایاں کام رہا ہے شری پردیپ نپھاڑکر کو مدعو کیا جائے گا۔ نیز اردو ادب سے جڑے اور دیگر نامی گرامی شخصیات کی تاریخ اور وقت حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس طرح کی اطلاع روزنامہ ناندیڑ عالمی تحریک کے مدیر الطاف احمد ثانی نے دی ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے