कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

عنبر اردو ہائی اسکول پڑے گاؤں میں “سائنس اور معجزاتِ قرآن” کے عنوان سے سائنسی نمائش کا انعقاد

اورنگ آباد:20؍جنوری ( افراء تسکین) پڑے گاؤں کے عنبر اردو ہائی اسکول میں 17 جنوری بروز ہفتہ “سائنس اور معجزاتِ قرآن” کے عنوان سے ایک شاندار سائنسی نمائش (Exhibition) کا انعقاد کیا گیا۔ اس نمائش میں قرآنِ مجید میں بیان کردہ سائنسی حقائق اور معجزات کو ماڈلز کی صورت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات کی جانب سے تقریباً 50 سائنسی ماڈلز پیش کیے گئے، جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔ طلبہ و طالبات نے نہایت اعتماد، علمی اور سائنسی انداز میں اپنے ماڈلز کی وضاحت پیش کی، جس سے ان کی صلاحیتوں اور محنت کا بھرپور اظہار ہوا۔ نمائش میں بطور مہمانِ خصوصی ڈاکٹر مسرت فردوس صاحبہ (ریٹائرڈ پروفیسر، ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی)، عبدالصمد شیخ صاحب (ڈائریکٹر، AI & E3 Education، کنسلٹنٹ، کاؤنسلر و ریسرچ گائیڈ)، عبدالباسط صدیقی صاحب (ڈائریکٹر، مائنڈز اِن موشن فاؤنڈیشن) اور ریحانہ پروین اظہرالدین (لیکچرر، تنزیل بی ایڈ کالج) نے شرکت کی اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔ اس نمائش کو کامیاب بنانے میں گوہر مس، عزرا خانم مس، سمرین مس اور اسکول کے تمام اسٹاف نے بھرپور تعاون پیش کیا۔ اسکول کے چیئرمین جناب سعید پٹھان صاحب نے اس کامیاب پروگرام پر اساتذہ اور طلبہ و طالبات کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ یہ نمائش نہ صرف تعلیمی اعتبار سے بلکہ فکری اور ایمانی لحاظ سے بھی طلبہ کے لیے بے حد مفید اور کارآمد ثابت ہوئی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے