कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

علی انجم رضوی اعزاز میں شعری و ادبی نشست کا کامیاب انعقاد

ناندیڑ :19؍اکتوبر(نامہ نگار):- ادارہ کاروان اردو اندیڑ کی جانب سے 18؍اکتوبر بروز جمعہ علاقہ خاندیش کی معروف شخصیت، ماہر تعلیم، ادیب و شاعر علی انجم کی ناندیڑ آمد پر ان کے اعزازمیں ایک شاندار شعری و ادبی نشست کا انعقاد عمل میں آیا۔واضح رہے کہ ادارہ کی جانب سے ماضی میں بھی مسلسل ماہانہ ادبی نشستیں منعقد ہوتی رہی ہیں، اور مختلف مواقعوں پر اب بھی یہ نشستیں منعقد کی جاتی ہیں۔ دفتر ماہنامہ اقراء و اسماک آرٹس اینڈ گرافکس پر منعقد اس نشست میں شہر کے نوجوان شعراء و ادباء نے شرکت کی اور ان کے کلام کو مہمان شاعر سمیت مقامی شعراء و سامعین نے خوب داد و تحسین سے نوازا ۔اس نشست کی صدارت شہر کے ہی ایک نوجوان و زود گوشاعر عبدالعلیم اسرارؔ نے کی۔صاحب اعزاز علی انجم رضوی نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کی کوششوں کو سراہا۔ اور ان کی تخلیقات پر سیر حاصل تبصرہ کرتے ہوئے قلمکاروں کی پذیرائی کی۔ساتھ ہی اس ماہانہ نشست کے سلسلے کو دوبارہ شروع کرنے اور مستقل مزاجی سے ہر ماہ شعری و ادبی نشستوں کے انعقاد پر زور دیا۔آخر میں نوبل ہائی اسکول کے فعال مدرس محمد زبیر احمدنے تمام شعراء اور مہمان شاعر علی انجم رضوی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نشست کے اختتام کا اعلان کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے