कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

علیم اسرار کو ریاستی مثالی معلم کے اعزاز سے نوازا گیا

ناندیڑ:15؍ستمبر (نامہ نگار)مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کی جانب سے شاخ لاتور کے زیر انصرام 14/ ستمبر 2025 بروز اتوار ایک پر وقار تقریب کا انعقاد عمل میں آیا جس میں مراہٹواڑہ کے اضلاع سے درس و تدریس کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے والےمنتخب اساتذہ کرام کی پذیرائی کرتے ہوئے انہیں مثالی معلم کے اعزاز سے سرفراز کیا گیا ۔ اس تقریب میں ناندیڑ سے عمری تعلقہ کے تلے گاؤں کی مرکزی اسکول میں خدمات انجام دے رہے گریجویٹ ٹیچر شیخ علیم اسرار سر کو ریاستی سطح کے مثالی معلم کے اعزاز سے نوازا گیا ۔ اس تقریب کی صدارت سنگھٹنا کے ریاستی صدر محترم جناب ایم ۔اے غفار صاحب نے فرمائی ۔مہمان خصوصی کے طور پر لاتور کے ایم ۔ پی محترم ڈاکٹر شیواجی کا لگے صاحب ، عامدار برائے معلمین حلقہ مراٹھواڑہ جناب وکرم کالے صاحب ، محترم جناب معیز شیخ صاحب ، محترم جناب مجیب پٹیل صاحب ، سنگھٹا کے مراہٹواڑہ کے ذمہ دار ایم ۔اے رافع خصوصی طور پر ایس ۔ سی آرٹی شعبہ اردو کے رابطہ کار محترم توصیف پرویز و معزز احباب نے محفل کو رونق بخشی ۔ اس تقریب کی کامیابی کے لیے سنگھٹنا کی لاتور ضلع شاخ کے تمام احباب نے منظم منصوبہ بندی کے ساتھ اپنی اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائیں ۔ محترم نصرت قادری نے بڑی محنتوں سے تقریب کو کامیاب کیا ۔

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے