कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

علم کی شمع ہی دراصل ہے شمع اس شمع بے مثال کو گھر گھر جلایئے

(۱۴؍سے ۲۱؍دسمبر تک اورنگ آباد ایجوکیشن ایکسپو اور کل ہند اردو کتاب میلہ برائے سال ۲۰۲۵ء کا تاریخی انعقاد)

تحریر:ثنا وقار
یوتھ رائٹر ، کاونسلنگ سائیکالوجسٹ ایم جی ایم یونیورسٹی اورنگ آباد
ساکن: نواب پورہ ، اورنگ آباد (مہاراشٹر) انڈیا

علم کی فضیلت و عظمت، ترغیب و تاکید دین اسلام میں جس بلیغ و دل آویز انداز میں پائی جاتی ہے اس کی نظیر اور کہیں نہیں ملتی۔ تعلیم و تربیت، درس و تدریس تو گویا اِس دین برحق کا جز ہے۔ علم نور ہے ، علم انسانیت کا زیور ہے، علم سے ہی حق و باطل میں فرق کیا جاتا ہے، دین و دنیا کی ساری کامیابیاں اور بھلائیاں اس علم پرموقوف ہیں۔ علم ہی سے دنیا و آخرت کو سنوارا جاسکتا ہے ؎
زندگی کچھ اور شئے ہے علم ہے کچھ اور شئے
زندگی سوز جگر ہے اور علم ہے سوز دماغ
علم ترقی کا ذریعہ ہے۔ کامیابی کی کنجی اور دنیا کی حکومت و قیادت کا پہلا زینہ ہے۔ تعلیم انسانی زندگی کی بنیاد ہے، تعلیم مردوں اور عورتوں دونوں کے لئے یکساں ہونی چاہئے۔معیاری تعلیم معاشرے کے تمام اختلافات کو دور کرنے میں ہماری مدد کرتی ہے۔ تعلیم ہمارے علم ، ہنر اور اعتماد کو بہتر بناتی ہے۔ تعلیم انسان کو زمین کی سب سے ذہین مخلوق بناتی ہے، تعلیم سب سے طاقتور ہتھیار ہے۔
’’علم ایک پودا ہے جسے دل و دماغ کی سرزمین میں لگانے سے عقل کے پھل لگتے ہیں ، علم تلوار سے بھی زیادہ طاقتور ہے، اس لئے علم کو اپنے ملک میں بڑھائیں، کوئی آپ کو شکست نہیں دے سکتا۔‘‘
حقیقی تعلیم سے انسان کے وقار میں اضافہ ہوتا ہے اور اس کی عزت نفس میں اضافہ ہوتا ہے۔ تعلیم محبت بھی ہے، عظمت بھی۔ دکھی لوگوں کی بے لوث خدمت بھی، تعلیم ایمان بھی ہے، نظم و ضبط بھی، کردار بھی، یقین بھی، زندگی کا ربط بھی، تعلیم ہمت بھی ہے، عزم و عمل بھی، بندگی بھی، رحمت بھی، لطف و فضل بھی، تعلیم تہہ سمندر بھی، خداکی کہکشاں بھی، تعلیم کھوج بھی ہے، فکرمعاش بھی ، تعلیم ہنر بھی ہے ، کمال بھی، صراطِ مستقیم ہوتو رزق حلال بھی، تعلیم ناز ایک روشنی ہے، نور ہے ہر منزل اِس کے بنا دور ہے، علم نصیب سے عطائے پروردگار بھی ہے۔ علم عالم ومعلم کا افتخار بھی ہے، علم ہی کی بدولت انسان کو اللہ تعالیٰ نے خلافت بخشی، علم ہی کی بدولت انسان اللہ تعالیٰ کو پہچانتا ہے۔ انسان کو اللہ تعالیٰ نے دل و دماغ کی بہترین صلاحیتیں بخشی ہیں۔ ایجوکیشن یعنی تعلیم کی وجہ سے زندگی میں عبادت، محبت، خلوص، ایثار، خدمت خلق، وفاداری اور ہمدردی کے جذبات پیداہوتے ہیں۔ اخلاقی تعلیم کی وجہ سے نیک اور بہتر معاشرہ کی تشکیل ہوتی ہے۔ اسلامی تاریخ گواہ ہے کہ مسلمانوں نے تعلیم و تربیت میں معراج پاکر دین و دنیا میں سربلندی اور ترقی حاصل کی۔
علم کی روشنی سے قوم کا مستقبل سجانا ہے : مائنڈز اِن موشن فاونڈیشن کے اشتراک سے اورنگ آباد ایجوکیشن ایکسپو ۱۴؍تا ۲۱؍دسمبر ۲۰۲۵ء (چوتھا ایڈیشن) آٹھ روزہ اورنگ آباد تعلیمی و کتابی میلہ عام و خاص میدان اورنگ آباد میں منعقد ہونے جارہاہے۔ سنہری تاریخ اور تہذیب و ثقافت کے حامل اورنگ زیب عالمگیر سے منسوب شہر اورنگ آباد میںیہ ایکسپو علم ، اختراع اور نوجوان ذہنوں کی بے پناہ صلاحیتوںکا جشن ہے۔ اورنگ آباد ایجوکیشن ایکسپو صرف ایک تقریب سے زیادہ نہیں ہے۔ یہ تعلیمی فضیلت کی طرف ایک تحریک ہے۔ ایک ایسا پلیٹ فارم جہاں ہم اجتماعی طور پر اپنے طالب علموں کی حوصلہ افزائی، پرورش اور ان آلات سے لیس کرسکتے ہیں۔
مائنڈ زاِن موشن فاؤنڈیشن کے بانی جناب باسط صدیقی صاحب اور اس معیاری کاوش کو انجام دینے والے تمام منتظمین قابل مبارکباد ہے۔
مائنڈز اِن موشن فاؤنڈیشن ایک اہم غیرمنافع بخش تنظیم ہے جو تعلیمی مواقع کو بڑھانے اور طلباء میں مجموعی ترقی کو فروغ دینے کے وژن کے ساتھ قائم کی گئی ہے۔ اِس فاؤنڈیشن کا مشن نوجوان ذہنوں کو معیاری تعلیم تک رسائی، ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے اور تعلیمی فضیلت کو فروغ دے کر بااختیار بنانا ہے۔ اِس تنظیم کے اقدامات، تعلیمی پروگراموں کی ایک رینج کا اہتمام کرتے ہیں۔ بشمول سالانہ اورنگ آباد ایجوکیشن ایکسپو جو تعلیمی اداروں، طلباء اور صنعت کے ماہرین کو تعلیم میں نئے مواقع اورپیشرفت کو تلاش کرنے کے لئے اکٹھا کرتا ہے۔
ٹیلنٹ تلاش کے امتحانات، ہمارا فلیگ شپ ایونٹ مائنڈز اِن موشن ٹیلنٹ سرچ ایگزامنیشن کو مختلف شعبوں سے طلباء کی صلاحیتوں کی شناخت اور فروغ دینے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ MTSE کا مقصد طلباء کو مسابقتی امتحانات کے لئے تیار کرنا اور قومی سطح کے چیلنجز کے بارے میں ان کی بیداری میں اضافہ کرنا ہے۔
سائنس میلہ : مہاراشٹر سائنس فیئر اکیڈمی کے ذریعے سائنس میلوں کی میزبانی کرتے ہیں جو طلباء میں اختراعات اور سائنسی تحقیقات کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ انھیں اپنے پروجیکٹس اور نظریات پیش کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم پیش کرتے ہیں۔
مائنڈز اِن موشن فاؤنڈیشن ادبی اور ثقافتی سرگرمیاں منعقد کرتی ہے۔ جیسے کہ کہانی سنانے کے مقابلے ، مضمون نویسی، حمد و نعت کے مقابلے، اور کتاب میلہ ، ان تقریبات کا مقصد لسانی اور فنکارانہ تنوع کا جشن مناتے ہوئے طلباء میں تخلیقی صلاحیتوں ، خود اظہار خیال اور ثقافتی تعریف کو فروغ دینا ہے۔
مائنڈز اِن موشن فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اورنگ آباد ایجوکیشن ایکسپو ۲۰۲۵ء ، مراٹھواڑہ کے سب سے بڑے سماجی، تجارتی، تعلیمی پلیٹ فارم کے چوتھے ایڈیشن کی نشاندہی کرتا ہے جو جدت ، شمولیت اور کمیونٹی کی شرکت کو فروغ دیتا ہے۔تھیم کے ساتھ ’’کلاس روزمرہ سے حقیقی دنیا تک شہری ذمہ داری کے ساتھ تعلیم کا پل‘‘ اس سال کے ایکسپو کا مقصد مقامی تعلیمی کوششوں کو عالمی ترجیحات کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہے، خاص طور پر اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف، گول 4(معیاری تعلیم) اور گول 16(امن ، انصاف اور مضبوط ادارے) ہے۔
اس سال کی ایکسپو کا ایک مرکز ’’میراشہر ۔ میرا وژن (My city my vision)مہم ہے جو شہر بھر میں شہری اختراع ہے۔ یہ ایجوکیشن ایکسپو اسکولوں، کالجوں، این جی اوز کے اداروں اور شہری رہنماؤں کو تبدیل کرنے والے تعلیمی خیالات کو تلاش کرنے، طلباء کی کامیابیوں کا جشن منانے کے لئے ایک سے زیادہ مساوی اور پرانے معاشرے کے لئے تعاون میں متحد کرے گا۔ ایجوکیشن ایکسپو ۲۰۲۵ء اب اس وراثت کو نئے وژن اورمقصد کے ساتھ آگے بڑھاتا ہے۔
My city my vision from classroom to real world
ایک تبدیلی آمیز شہری تعلیم اور ایکشن مہم ہے۔ یہ مائنڈزاِن موشن فاؤنڈیشن کی بہترین پہل ہے۔ یہ اقدام اورنگ آباد کے ہر اسکول اورکالج کو شہر کی تعمیر کی ایک مشترکہ تحریک میں حصہ لینے کی دعوت دیتا ہے۔
علم، فن ، تحقیق اور تفریح کتاب میلہ، سائنس فیئر، مقابلے، ورکشاپس، مشاعرہ، کانفرنس (آئی آر سی) ، قرآن اورجدید سائنس کی نمائش ، ڈرائنگ مقابلہ ، مقالہ نگاری مقابلہ کے نتائج کا اعلان ، اسمائے حسنی، خطاطی مقابلہ (اردو کارواں کے اشتراک سے)، سائنس سمینار، پروین انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے میک اپ مقابلہ، پوسٹر بنانے کا مقابلہ، کیک bakingمقابلہ، مہندی مقابلہ، موٹیوشنل پروگرامس و دیگر سرگرمیاں، پروگرامس شامل ہیں۔
ہماری اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ وہ اِس مائنڈز اِن موشن فاؤنڈیشن کے تمام منتظمین ممبران اور اِس مشن میں جدوجہد کرنے والے ہر ایک بندے کی کاوش کو شرف قبولیت عطا فرمائے۔ آمین
تمام قارئین ، بچے، طلبہ و طالبات، اساتذہ ، والدین اِس ایجوکیشن ایکسپو سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کریں۔ محبان اردو سے گذارش ہے کہ اس تعلیمی ایکسپو اورکتاب میلے میں کثیر تعداد میں شرکت فرمائیں ؎
میرے ہاتھ میں قلم ہے میرے ذہن میں اجالا
مجھے کیا دبا سکے گا کوئی ظلمتوں کا پالا
مجھے فکر امن عالم تجھے اپنی ذات کا غم
میں طلوع ہورہا ہوں تو غروب ہونے والا
٭٭٭

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے