किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

علم سے محبت کی زندہ مثال: مریم بنت عبد الرحمٰن

تحریر: شیخ حنیف نورالحسن،
معلم پی ایم شری ضلع پریشد اردو اسکول دیولگاؤں مہی (بلڈھانہ)
موبائیل نمبر: 7507486475

بعض مناظر ایسے ہوتے ہیں جو دل پر نقش ہو جاتے ہیں اور ذہن کو اس طرح متاثر کرتے ہیں کہ وہ برسوں یاد رہتے ہیں۔ ایسا ہی ایک منظر برار کے معروف و ممتاز تعلیمی ادارے ضلع پریشد اردو اعلیٰ تحتانی مدرسہ دیولگاؤں مہی میں اُس وقت دیکھا گیا جب تعلیم سے سچی وابستگی، والدین کی مثالی تربیت، اور استاد کی روحانی رہنمائی کا حسین امتزاج ایک طالبہ کی صورت میں سامنے آیا۔
کہا جاتا ہے:
سنا ہے اس کے پڑھانے میں ہے مٹھاس اتنی
بخار ہو تو بھی بچے اسکول آتے ہیں
یہ شعر بظاہر مبالغہ آمیز لگتا ہے لیکن جب اسی مدرسہ کے معاون معلم عبد الرحمٰن سر کی صاحبزادی مریم نے معیادی بخار میں مبتلا ہونے کے باوجود امتحانی پرچہ مکمل کیا تو یہ شعر حقیقت کا روپ دھار گیا۔ مریم نے بیماری کے باوجود نہ صرف اپنی حاضری درج کروائی بلکہ غیر معمولی حوصلے، خود اعتمادی اور سنجیدگی کے ساتھ پرچہ بھی حل کیا۔ یہ عمل تعلیم سے اس کی والہانہ محبت، عزمِ مصمم، اور شعور کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
مریم نہ صرف حوصلے کی علامت ہے بلکہ علمی ذوق و شوق کی بھی روشن مثال ہے۔ اس سال اس نے اسکول کے کتب خانے سے سب سے زیادہ کتب کا مطالعہ کر کے یہ ثابت کیا کہ وہ صرف نصابی تعلیم تک محدود نہیں بلکہ علم کی گہرائیوں میں غوطہ زن ہونے کی خواہشمند ہے۔ اس کا یہ جذبہ ایک تابناک مستقبل کی نوید ہے۔ ایسی ہونہار طالبہ کی کامیابی محض اتفاق نہیں بلکہ ایک مستحکم تربیت، محبت بھری رہنمائی، اور نیک دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ یہاں ہم مریم کے والدین کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے نہ صرف اسے دینی و دنیاوی شعور عطا کیا، بلکہ ہر قدم پر اس کی حوصلہ افزائی بھی کی۔
اور خاص طور پر استادِ محترم حافظ عبد الرحیم صاحب کا ذکر نہ کرنا ناانصافی ہوگی۔ وہ نہ صرف ایک فرض شناس، خوش اخلاق اور مخلص معلم ہیں بلکہ حافظِ قرآن ہونے کے ناطے ان کی تدریس میں روحانی نور اور اخلاقی جمال کی جھلک نمایاں ہے۔ ان کی تعلیم میں وہ سچائی، وہ مٹھاس اور وہ خلوص موجود ہے جو طلبہ کے کردار کو نکھار دیتا ہے۔ حافظ صاحب اپنی ذمہ داریوں کو عبادت سمجھ کر ادا کرتے ہیں اور انہی کی بصیرت افروز تربیت کا نتیجہ ہے کہ آج مریم جیسے ہیرے ہمارے معاشرے کو میسر آ رہے ہیں۔ ہم انھیں دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین اور مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ ان کے علم، اخلاق اور تربیت نے نئی نسل کو عمل، ادب اور شعور کی روشنی عطا کی۔
ہم مریم کے والدین اور استادِ محترم حافظ عبد الرحیم صاحب کی اس کامیابی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ تمام طلبہ کو علم و عمل کا روشن چراغ بنائے۔ حافظ صاحب کو صحت، عافیت اور مزید نسلوں کی رہنمائی کی توفیق عطا فرمائے۔
بے شک، تعلیم ہی وہ چراغ ہے جو دلوں کے اندھیرے مٹاتا ہے اور قوموں کو روشنی کی طرف لے جاتا ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے