किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

علم بانٹنے کے ساتھ ساتھ طالب علم کی جسمانی ، اخلاقی اور روحانی تربیت بھی کرنی چاہئے:ڈاکٹر خالد احمد خان

ماہم :23؍ستمبر( بذریعہ نامہ نگار محمد سرور شریف پربھنی ) اسکول و کالج معصوم روح کا مسکن ہے۔لہٰذا علم بانٹنے کے ساتھ ساتھ طالب علم کی جسمانی، اخلاقی اور روحانی تربیت بھی کرنی چاہیے ۔ جو کہ آج کے مدرس اور معلم کے لئے بہت بڑا چیلنج ہے۔ ادارہ آر – سی – ماہم اس بات کو لے کرہردم کوشاں رہتا ہے۔ اسی ضمن میں بتاریخ 21ستمبر بروز سنیچر کوسال اول و سال دوم کےطالبات کو ماہم پولیس اسٹیشن کی وزٹ کر وائی گئی۔اس وزٹ کا اہم مقصد قوم کی بے لوث خدمت کرنے والے پولیس اہلکاروں کو سراہنا اور انہیں اعزاز سے نوازناتھا۔قابل مسرت بات یہ ہے کہ بی ایم سی سیکنڈری سیکشن کی بیٹ آفیسر محترمہ الماس افروز میڈم صاحبہ اس وزٹ میں شامل رہی۔محترمہ الماس افروز میڈم صاحبہ اور آر۔ سی ماہم کالج کے پرنسپل ڈاکٹر خالد احمد خان سر نے سینئر پولیس آفیسر محترم راجیش کسارے صاحب کی خدمت میں گلدستہ اور شال پیش کرتے ہوئے موصوف کے کاموں کو خوب سراہا۔گذشتہ دنوں منعقدہ اجلاس سیرت النبی ﷺاور گنیش وسرجن میں پولیس افسران کے خدمات کو سراہتے ہوئےبیٹ آفیسر الماس افروز میڈم نے کہا کہ آپ تمام کے کام اور مختلف تہوار میں نظم و ضبط کو نمایاں طریقے سے برقرار رکھنا قابل تعریف ہے ۔ساتھ ہی ساتھ نربھئے ٹیم کی انچارج محترمہ پوجا بنسوڑے میڈم کی خدمت میں گلدستہ پیش کیا گیا۔پوجا میڈم نے طلبہ کو سیلف ڈیفینس کے بارے میں سنہری معلومات دی۔طلباء و طالبات نے تمام پولیس اہلکار کی باتوں کو غور سے سنا اور نظم و ضبط کے ساتھ اس وزٹ کو کامیاب بنایا ۔ساتھ ہی ساتھ اس وزٹ کو کامیاب بنانے میں کالج کے اساتذہ قادری عائشہ ،سیدنادرہ،مومن منصفہ اور پانڈورنگ کھرات سر کا بھرپور تعاون رہا۔اس طرح کا پریس ریلیز عائشہ قادری لکچرار ماہم ڈی-ایڈ کالج نے جاری کیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے