कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

علماء کرام اور ائمہ مساجد سے عاجزانہ مؤدبانہ التماس

خطاب جمعہ کے ذریعے عوام الناس کو عظمت علماء سے واقف کرائیں

از قلم محمد سرور شریف ابن یوسف شریف پربھنی
نامہ نگار اعتبار نیوز پر بھنی
9960451708
مورخہ 5 دسمبر 2024

قابل صد تکریم علماء کرام ، ائمہ مساجد جیسا کہ آپ جانتے ہیں مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے درمیان اور نتائج کے بعد علماء کرام بالخصوص ملک عزیز ہندوستانی ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کی مشہور و معروف شخصیت مفکر قوموں ملت مفسر قرآن حضرت مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی مد ظلہ العالی کی شان میں کچھ لوگوں نے ایک طوفان بد تمیزی کھڑا کر رکھا ہے اور یہ سلسلہ دراز ہوتا ہی جا رہا ہے علماء کرام ہمارے سروں کے تاج ، ہمارے آنکھوں کی ٹھنڈک ہمارے دلوں کی دھڑکن ہیں لیکن افسوس صد افسوس کہ اپنی سیاسی دکانوں کو چمکانے کی غرض سے اور خود کو ملت اسلامیہ کا واحد لیڈر سمجھ کر سیاست کے نشہ میں چور وارثین انبیاء پر متکبرانہ اور انتہائی بے ادبی پر مشتمل تبصرہ کیا جا رہا ہے مزیدافسوس صد افسوس کہ اس پر عوام الناس تالیاں اور سیٹیاں بجا رہی ہیں جو انتہائی شرم کی بات ہے جس پر روک لگانا انتہائی ضروری ہے بحیثیت ایک کم علم اور کم عمل طالب علم تمام علماء کرام اور ائمہ مساجد سے میری عاجزانہ و مؤدبانہ گزارش ہے کہ جس طرح آپ نے ہر زمانہ میں ہر حال میں امت مسلمہ کی بیباک اور مخلصانہ رہنما ئی فرمائی اس وقت بھی جب کہ بات علماء کرام اور ہمارے اکابرین کی پگڑیوں اور اماموں تک آپہنچی ہیں عوام الناس کو عظمت علماء ، مقام علماء سے قرآن و حدیث کی روشنی میں روشناس کرائیں ساتھ ہی اس نادان و نا سمجھ امت کو گستاخ علماء کے انجام سے بھی واقف کروائیں علماء کرام کی قربانیوں سے بھی انہیں واقف کروائیں اور امت مسلمہ کے اصل قائدین کون ہیں اس بات کو بھی سمجھائیں امید ہے علماء کرام کی عقیدت و محبت میں لکھی گئی میری اس تحریر کو پڑھ کر علماء اور ائمہ مساجد جمعہ کے خطاب کے ذریعے عظمت علماء سے عوام الناس کو روشناس کرائیں گے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے