कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

علماء اور ائمہ مساجد سے عاجزانہ درخواست

بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
قابل صد تکریم امام صاحب
جیسا کہ آپ جانتے ہیں ہماری ریاست مہاراشٹر میں اس ماہ اسمبلی انتخاب ہوگا اور 20 نومبر کو ووٹنگ ہوگی الحمدللہ اس ضمن میں آپ کی کوششیں جاری ہیں آپ سے مودبانہ التماس ہے لوک سبھا الیکشن کی طرح اس بار بھی مہاراشٹر اسمبلی الیکشن جس کا اثر ملکی سیاست پر پڑنے والا ہے منبر و محراب سے مسلمانوں میں سیاسی شعور پیدا کرنے، ووٹنگ فیصد میں اضافہ کرنے ، ملک کی ترقی و خوشحالی کی غرض سے، ملک میں امن و امان قائم رکھنے ظلم اور نفرت کے خلاف ووٹ دینے کے لیےاپنے خطابات کے ذریعے امت مسلمہ کوترغیب دینے کا سلسلہ الیکشن تک جاری رکھیں مزید عاجزانہ و مؤدبانہ درخواست یہ ہے کہ دعا سے قبل ان اہم نکات کی جانب توجہ دلائیں
(1) ووٹر ہلپ لائن ایپ کے ذریعے تمام افراد خانہ کے نام ووٹر لسٹ میں شامل ہیں اس بات کا اطمینان کر لیں
(2) 8 یا 9 نومبر سے ووٹر سلپ تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کیا جانے والا ہے لہذا اپنے تمام اہل خانہ کے ووٹر سلپ بی ۔ایل ۔او سے حاصل کریں
(3) محلے میں بی ایل او ( BLO) کی جانب سے ووٹر سلپ تقسیم ہو جانے کے باوجود اگر آپ کو ووٹر سلپ نہ ملیں تو محلہ کمیٹی ،امام صاحب یا دیگر سماجی،ملی تنظیموں کے ذمہ داران سے رابطہ قائم کریں

منجانب :رحمن فاؤنڈیشن ،پربھنی

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے