कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

عظیم شخصیات کے بارے میں معلومات طلباء تک پہنچانی چاہیے : ڈاکٹر جنّت باغبان

چاند تارا اُردو پرائمری اسکول میں یوم اطفال جوش و خروش سے منایا گیا

سولاپور :15؍نومبر:(اِقبال باغبان) : فردوس مہیلا شکشن اور سماج سیوا سنستھا کے زیر انتظام چاند تارا اُردو پرائمری اسکول، سولاپور نے ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کے یوم پیدائش کے موقع پر ’یومِ اطفال‘ بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا۔اس موقع پراسٹیج پر مہمان خصوصی روٹری کلب آف سولاپور اسمارٹ سٹی کے ڈائرکٹر محمد اقبال باغبان تھے جبکہ ڈاکٹر جنّت باغبان بطورِ صدر موجودتھے اور حاجی بشیر احمد باغبان مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ چونکہ آج تنظیم کی صدر ڈاکٹر جنّت باغبان کی بھی سالگرہ تھی اس لیے تمام اساتذہ کی جانب سے انہیں خصوصی طور پر مبارکباد پیش کی گئی۔اپنی صدارتی تقریر میں ڈاکٹر جنّت باغبان نے طلباء کو یوم اطفال کی مبارکباد پیش کی اور اساتذہ سے اپیل کی کہ وہ اپنےا سکول میں اچھی تعلیم کے ساتھ ساتھ تاریخی عظیم شخصیات کے بارے میں معلومات فراہم کریں اور اچھے انداز میں ثقافتی پروگرام منعقد کر کے طلباء میں جوش و خروش پیدا کرنے پر انہیں مبارکباد دی۔اس موقع پر اسکول میں یومِ اطفال کے موقع پر مختلف سماجی اور ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر طلبہ نے گروپ گیت، تقریری مقابلے پیش کیے اور گاندھی خاندان کے تمام افراد کا لباس زیب تن کیا اور طلبہ سے گاندھی خاندان کا تعارف کرایا۔پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے باغبان ناہید سلطانہ اور چودھری یاسمین نے بھرپور محنت کی۔ پروگرام کی نظامت شافعہ شیخ نے کی اور شکریہ خطیب امیہ حبیبہ نے ادا کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے