किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

عشنہ عدین انصاری بنت ارشاد انصاری کی دہم جماعت میں شاندار کامیابی

مراٹھی مضمون میں 97 نمبرات لے کر ضلع سطح پر اول اور ریاستی سطح پر دوم مقام

پربھنی:17؍مئی( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) مٶیدالمسلمین ہائی اسکول پربھنی کی ہونہار طالبہ عشنہ عدین انصاری بنت ارشاد انصاری نے امسال دسویں جماعت کے امتحان میں اعلیٰ نمبروں سے کامیابی حاصل کر کے اپنے اسکول، اساتذہ اور والدین کا نام روشن کیا ہے عشنہ عدین کو جملہ ℅92.40 فیصد نمبرات حاصل ہوئے ہیں۔ انہیں اردو میں 89 ، مراٹھی میں 97 ، انگریزی میں 89 ، ریاضی میں 90 ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں 93 اور سوشل سائنس میں 90 نمبرات حاصل ہوئے ہیں۔ عشنہ عدین نے ہماری علاقائی زبان مراٹھی میں ضلع سطح پر پہلا اور ریاستی سطح پر دوسرا مقام حاصل کر کے مثالی طالبہ کے زمرہ میں اپنا نام درج کیا ہے عشنہ عدین ساکن پیٹھ محلہ مرحوم غوث بھائی گرنی والے کی پوتی ہے ۔ انہوں نے اپنی انتھک محنت، والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی رہنمائی کے ذریعہ یہ قابل فخر کامیابی حاصل کی ہے۔ اور یہ ثابت کیا ہے کہ
مسلسل کاوشوں سے ہی ملا کرتی ہیں منزلیں۔
تھک کر جو رک جاتے ہیں منزل کو پایا نہیں کرتے
اس کامیابی پر دی میمن مرچنٹس اسو سی ایشن کے تمام ذمہ داران ، صدر مدرس ،اساتذہ ، اہل خانہ اور رشتہ داروں اور بلخصوص محمد سرورشریف معلم مؤیدالمسلمین پرائمری اسکول نے اپنی جاعت اول تا چہارم کی طالبہ رہ چکی عشنہ عدین کو مبارکباد پیش کی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے